طویل علالت کے بعد 95 سالہ ہاکی لیجنڈ بلبیر سنگھ کا انتقال

بلبیر سنگھ نے 1948 لندن اولمپکس، 1952 ہیلسنکی اور 1956 ملبورن میں ہندوستان کو طلائی تمغہ دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ملبورن میں ان کی قیادت میں ہی ٹیم نے گولڈ حاصل کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

موہالی: تین بار کے اولمپک طلائی تمغہ یافتہ ہندوستان کے لیجنڈ ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہو گیا،وہ 95 سال کے تھے۔ بلبیر کو گزشتہ 12 مئی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال میں علاج کے دوران بھی انہیں دو بار دل کا دورہ پڑا اور ان کی طبیعت بگڑتی چلی گئی۔ بلبیر کے پوتے کبیر نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ان کے دادا بلبیرسنگھ کا صبح طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا۔


بلبیر نے 1948 لندن اولمپکس، 1952 ہیلسنکی اور 1956 ملبورن میں ہندوستان کو طلائی تمغہ دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ملبورن میں ان کی قیادت میں ہی ٹیم نے گولڈ حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ 1958 ٹوکیو ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے تھے۔ بلبیر نے 61 بین الاقوامی میچوں میں 246 گول کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔