اوڈیشہ میں شدید سڑک حادثہ، 9 افراد ہلاک، 13 زخمی

پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں نے حادثے میں متاثر ہوئے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو کوٹپیڈ اسپتال لے گئے اور بعد میں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد جگدلپور میں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھوونیشور:) تریپورہ میں کوراپٹ ضلع کے کوٹپیڈ پولیس تھانہ کے تحت مرتہانڈی کے پاس ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل جانے کے حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر 13 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات کوراپٹ ضلع کے کوٹپاڈ پولیس تھانے کے مرتہانڈی کے پاس قومی شاہراہ 326 پر ایک مسافر گاڑی کے ایک درخ سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل کر نیچے گرنے سے نو لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں نے حادثے میں متاثر ہوئے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو کوٹپیڈ اسپتال لے گئے اور بعد میں زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد جگدلپور میں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا۔ تازہ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

بوریگم ایس ڈی پی او ایچ کے ماجھی نے کہا کہ زخمیوں میں سبھی متاثر خواتین ہیں اور پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ کے کلچا گاؤں کی رہنے والے والی ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت ہو اجب ایک پک اپ گاڑی میں قریب 22 لوگ کوٹپیڈ بلاک کے تحت سدھئی گاؤں میں ایک رشتہ دار کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حالانکہ حادثے کی وجہ کا ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ گاڑی تیز رفتار میں ہوگی اور شدید موڑ پر گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی ہوگی۔ جبکہ حادثے کے بعد پک اپ گاڑی ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔


اوڈیشہ کی ہتھکرگھا، کپڑا اور دستکاری وزیر پدمنی ڈیئن نے اطلاع ملنے کے بعد ضلع کلیکٹ کو زخمیوں کو ہر ممکن مدد اور طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت دی۔ مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے حادثے میں مرنے والوں کے تئیں دکھ کا اظہارکیا اور سوگوار لواحقین کےتئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پردھان نے زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے اور آنجہانی لوگوں کی روح کو سکون کی دعا کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */