یوپی: لکھیم پور کھیری میں دلخراش سڑک حادثہ، بس اور ٹرک کے تصادم میں 8 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی

لکھیم پور کھیری ضلع میں عیسیٰ نگر تھانہ علاقہ کی کھماریا پولیس چوکی کے نزدیک شاردا ندی کے پل پر درجنوں مسافروں سے بھری نجی بس اور ٹرک میں آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھیم پور کھیری: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں آج صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق، جب کہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری ضلع کے عیسی نگر تھانہ علاقے کی کھماریا پولیس چوکی کے نزدیک شاردا ندی کے پل پر درجنوں مسافروں سے بھری ایک نجی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔

رپورٹ کے مطابق نجی بس دھورہہ سے تقریباً 50 مسافروں کو لے کر صبح تقریباً 7.30 بجے لکھیم پور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ راستہ میں وہ شاردا ندی کے پل پر لکھیم پور سے بہرائچ جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔


بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے کا تصادم اتنا زوردار تھا کہ بس میں بیٹھے نصف درجن سے زائد افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */