بہار: معمولی تنازعہ کے سبب 70 سالہ بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل

قتل واقعہ کی خبر ملتے ہی چیریا بریار پور اور منجھول تھانے کی پولس موقع پر پہنچ کر تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بیگو سرائے: بہار میں بیگو سرائے ضلع کے چیریا بریار پور تھانہ علاقہ میں پیر کے روز آپسی تنازعہ میں ایک بزرگ شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے دوران ایک دیگر شخص زخمی بھی ہوگیا ۔ پولس ذرائع کا اس واقعہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ کملا گاؤں باشندہ 70 سالہ سکھدیو تانتی کا پڑوسی بجلی کے کھمبے سے تار جوڑ رہا تھا۔ سکھدیو تانتی نے جب اس کی مخالفت کی تو پڑوسی نے اس کا لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا ۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی خبر ملتے ہی چیریا بریار پور اور منجھول تھانے کی پولس موقع پر پہنچ کر تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ واقعہ کو انجام دینے والے فرار ملزم کی تلاش کے لیے بھی پولس نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔