اتر پردیش: بہرائچ میں ٹرک-بس کے درمیان شدید ٹکر، 6 لوگوں کی دردناک موت، 15 افراد زخمی

اتر پردیش کے بہرائچ میں ٹرک اور بس کے درمیان شدید ٹکر کی وجہ سے 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد اس میں زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے بہرائچ واقع جرول علاقہ میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرک اور بس کی شدید ٹکر ہوئی ہے جس میں 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس حادثہ میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں قریبی اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

موصولہ خبروں میں پتہ چلا ہے کہ بہرائچ-لکھنؤ شاہراہ پر جرول روڈ کے گھاگھرا گھاٹ استیشن کے پاس جئے پور سے بہرائچ آ رہی عیدگاہ ڈیپو کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ دونوں گاڑیوں میں ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بس کا پیچھے کا حصہ پوری طرح سے تباہ ہو گیا۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی جرول پولیس موقع پر پہنچی اور سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندر، ایس پی کیشو کمار چودھری سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچے اور جائے حادثہ کا جائزہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ پہلی نظر میں پتہ چل رہا ہے کہ ٹرک غلط سائیڈ سے آ کر بس سے ٹکرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔