دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر 40 گاڑیاں ٹکرائیں، 5 لوگوں کی موت

اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایکسپریس وے پر جمعہ کی علی الصبح کہرے کی وجہ سے بس اور کار کے ٹکرانے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد پیچھے سے آنے والی 40 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

غازی آباد: اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ایکسپریس وے پر جمعہ کی علی الصبح کہرے کی وجہ سے بس اور کار کے ٹکرانے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد پیچھے سے آنے والی 40 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک بس ایکسپریس وے پر ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری طرف چلی گئی اور آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس سے کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ جس کے باعث ایکسپریس وے پر ٹریفک گھنٹوں تک جام رہی اور شدید کہرے کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔


اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کار میں سوار چار افراد اور ایک بس ڈرائیور شامل ہے اور دو افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ یہ کار غازی آباد سے آرہی تھی اور بس نوئیڈا کی طرف جارہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔