دہلی: جعفرآباد مین روڈ پر 32ویں سدبھاؤنا کانوڑ کیمپ کا افتتاح

سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد نے سدبھاونا کانوڑ کیمپ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ پچھلے 31 سالوں سے ہماری گنگا-جمنی تہذیب اور باہمی محبت کا روشن مینار رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر محمد تسلیم</p></div>
i

نئی دہلی: سیلم پوراسمبلی حلقہ کے جعفرآباد مین روڈ (نزد ویلکم کی پلیا) پر 32 ویں سدبھاؤنا کانوڑ کیمپ کا افتتاح سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد اور سیلم پور اسمبلی حلقہ کے موجودہ رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تمام سینئر کارکنان و نوجوان بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔ افتتاحی اجلاس کی نظامت کے فرائض معروف سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید نے بحسن و خوبی انجام دئے۔

سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد نے سدبھاونا کانوڑ کیمپ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ پچھلے 31 سالوں سے ہماری گنگا-جمنی تہذیب اور باہمی محبت کا روشن مینار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعفرآباد جیسے مسلم اکثریتی علاقے میں لگنے والا یہ کیمپ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے یہاں انسانیت اور خدمت سب سے مقدم ہے۔ ہماری پوری ٹیم اور علاقے کے تمام لوگ تن، من اور دھن سے اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں، جو پورے ملک میں بھائی چارے کی ایک بہترین مثال ہے۔


مقامی رکن اسمبلی چودھر زبیر احمد نے سدبھاونا کانوڑ کیمپ کے حوالے سے کہا کہ 32واں سدبھاونا کاوڑ کیمپ محض ایک کیمپ نہیں ہے بلکہ یہ سیلم پور کے عوام کے دلوں کی وسعت اور آپسی اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب صبح سے لے کر رات تک شیو بھکت کانوڑیوں کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں اور مسلم سماج کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ہندو بھائیوں کا جو بھرپور تعاون اس میں ملتا ہے، وہی اس کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے تمام علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ اس بھائی چارے کو ہمیشہ مضبوط رکھیں۔

اشوک تیاگی نے سدبھاونا کاوڑ کیمپ کے حوالے سے کہا کہ یہ کیمپ اس بات کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ مذہب کی سرحدیں انسانیت اور خدمت کے سامنے آڑے نہیں آتی ہیں۔ انہوں نے سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ چودھری صاحب کی طویل اور بے لوث سرپرستی ہی اس کیمپ کی کامیابی کا اصل راز ہے، جو پچھلے تین دہائیوں سے مسلسل اس عظیم روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل جل کر شیو بھکتوں کی خدمت کرتے ہیں اور چودھری صاحب کا یہ ویژن ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے وہ بھی ایسے دور میں جب ہر طرف نفرت ہی نفرت ہے۔


اہم شرکا میں حاجی افضال، حاجی مقصود جمال، ضرار احمد، خالد خان، فہیم خان، ساجد علی چودھری، جمیل ملک، افسر خان، رئیس انصاری، جاوید برقی، عبدالحمید، حاجی حیات، انل جین، کیلاش نمیش، سریتا گولا، اپرنا گہروار، رضوان ادریسی، شانوبھائی، انجم جمال، راجو کنگ، لئیق سلطان، ریاض احمد، راکیش شرما، حاجی شاہد، کومل، شمیم خان، علاؤالدین، شبیر بھائی، وشواناتھ شکلا، عادل سلمانی، ایڈوکیٹ محمود، مقیم انصاری، محبوب ادریسی، سید انصار، الطاف ادریسی، فرقان انصاری، وونیت شرما، مظفر خان، ریاض ادریسی، چودھری منور اور اشتیاق شیخ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔