سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی 3 ملکیتیں ضبط

جھونسی واقع کٹکا میں تین زمینوں کو عتیق کی بے نامی ملکیت قرار دیا گیا تھا۔ ایک زمین پر کولڈ اسٹور ہے جسے ایس ڈی ایم پھول پور کی قیادت میں بھاری پولس ٹیم کے ساتھ خالی کرایا گیا۔

عتیق احمد، تصویر سوشل میڈیا
عتیق احمد، تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پریاگ راج: گجرات کی احمدآباد جیل میں قید مافیا ڈان اور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی پھولپور میں تین پراپرٹیز کو ضبط کرنے کی کاروائی بدھ کو کی گئی ہے۔ پھول پور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وویک چترویدی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھانو چندر گوسوامی نے جھونسی کے کٹکا گاؤں میں واقع عتیق احمد کی تین پراپرٹیزضبط کرنے کا حکم دینے کے ساتھ 25ستمبر تک رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے صبح پھول پور کی ریوینیو ٹیم اور پولیس کٹکا پہنچی اور کولڈ اسٹوریج کی ضبطی کی کارروائی شروع کردی گئی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ جھونسی کے کٹکا میں تین زمینوں کو عتیق کی بے نامی ملکیت قرار دیا گیا تھا۔ اسی ایک زمین پر کولڈ اسٹور ہے۔ ایس ڈی ایم پھول پور کی قیادت میں بھاری پولیس ٹیم کے ساتھ کولڈ اسٹور کھالی کرایا جارہا ہے۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ کولڈ اسٹوریج میں کسانوں کے آلو کی تقریباً 20000 بوریاں ہیں جنہیں نزدیک میں ہی سہسوں واقع ایک کولڈ اسٹور میں انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری پر رکھوایا ہے۔ وہیں موقع پر پہنچے کسانوں کا کہنا ہے اگر انتظامیہ ہمیں کچھ دن کی مہلت دے دیتا تو وہ اس کا نظم خود کرلیتے۔ اب ایسے میں کولڈ اسٹور سے نکلے آلو گرمی میں یہاں سے وہاں کرنے میں خراب ہو جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔