کنال کامرا کے خلاف مزید 3 مقدمے درج، 31 مارچ تک کھار پولیس اسٹیشن میں پیشی کا حکم

ممبئی پولیس کے مطابق کامرا کے خلاف درج کی گئی شکایت میں ایک شکایت جلگاؤں شہر کے میئر کی ہے۔ ناسک کے ایک ہوٹل کاروباری اور ایک تاجر کی شکایت پر بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کامیڈین کنال کامرا پر دباؤ بنانے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف کھار پولیس اسٹیشن میں تین معاملے درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے دو بار کنال کامرا کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے لیکن وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئے ہیں۔

ممبئی پولیس کے مطابق کامرا کے خلاف درج کی گئی شکایت میں ایک شکایت جلگاؤں شہر کے میئر کی ہے۔ خار پولیس نے ناسک کے ایک ہوٹل کاروباری اور ایک تاجر کی شکایت پر بھی معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس معاملے کی آگے کی جانچ کر رہی ہے۔


واضح رہے کہ جمعہ کو کنال کامرا نے مدراس ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کے لیے دی گئی عرضی میں کامرا نے دلیل دی کہ وہ تمل ناڈو کے کُلو پورم ضلع سے ہیں۔ انہیں ممبئی پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کا اندیشہ ہے اس کے بعد رہنما کے بارے میں مبینہ تبصرے کو لے کر ان کے خلاف درج کئی ایف آئی آر کے ساتھ 7 اپریل تک عبوری پیشگی ضمانت کا حکم دیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ پر تبصرہ کے معاملےمیں پولیس کنال کامرا کو تین سمن جاری کر چکی ہے۔ تیسرے سمن میں پولیس نے کامیڈین کو 31 مارچ تک کھار پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ کامرا کے خلاف شیو سینا ایم ایل اے گروجی پٹیل نے خار پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرایا ہے۔ گزشتہ دو سمن میں کامرا پولیس کے سامنے اپنا موقف رکھنے نہیں پہنچے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔