بہار میں بجلی گرنے سے 25لوگوں کی موت

بھوجپور میں نو، سارن میں پانچ، کیمور میں تین، روہتاس،پٹنہ اور جہان آباد میں دو دو اور سہرسہ اور بکسر میں ایک ایک شخص کی بجلی گرنے سے موت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بہار میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں رہااور وہاں بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادکورونا وباسےہونے والی ہلاکتوں کا مقابلہ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ بہار میں سنیچر کو بجلی گرنے سے 25لوگوں کی موت ہوگئی۔بھوجپور میں نو، سارن میں پانچ، کیمور میں تین، روہتاس،پٹنہ اور جہان آباد میں دو دو اور سہرسہ اور بکسر میں ایک ایک شخص کی بجلی گرنے سے موت ہوئی ہے۔

چھپرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سارن ضلع کے گورا پولیس آوٹ پوسٹ علاقہ کے نیتھوا گاوں کے باشندہ امریکہ سنگھ کا 35سالہ بیٹا چندن کمار سنگھ، مڑورا تھانہ علاقہ کے نرہر پور گاوں میں رہنے والے منشی ساہ کی 30سالہ بیوی سونا دیوی، ترینا تھانہ علاقہ کے ڈیوری تخت گاوں کے باشندہ امریکہ رام کا 24سالہ بیٹا مہندر رام، بھیلدی تھانہ علاقہ کے پچروکھی گاوں کا باشندہ 48سالہ راجندر مانجھی اور جگناتھ پوری گاوں کی رہنے والی بھاگمنی دیوی (50) کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔


آرا سے موصولہ اطلاع کے مطابق بھوجپور ضلع کے اونت نگھر تھانہ لاقہ کے بیلاور گاوں میں بجلی گرنے کے واقعہ میں رجنیش رائے، بوچون پاسوان اور ایک دیگر کی موت ہوگئی۔ وہیں مفصل تھانہ علاقہ کے چند گاوں میں بجلی گرنے سے انجے کمار ساہ کی موت ہوگئی۔ کسمہا ٹولہ گاوں کے باشندے ابھیشیک کمار عرف بٹو، کھیڑی گاوں کا باشندہ پندرہ سالہ منیش کمار اور بگھنگاواں میں رہنے والے امرجیت یادو کی بجلی گرنے سے جھلس کر موت ہوگئی۔ ضلع میں دو دیگر کی بھی بجلی گرنے سے موت کی رپورٹ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */