چین: ہفتہ کے روز لگی آگ نے لی 24 فائر بریگیڈ اہلکاروں کی جان

اتوار کے روز آگ بجھاتے وقت اچانک ہوا کا رخ بدلنے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔جس کے بعد 30اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان میں سے 24 کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

بیجنگ: جنوبی چین کے سیچوآن صوبے میں ہفتے کو جنگل میں لگی آگ بجھانے گئے فائربریگیڈ محکمے کے 30لاپتہ اہلکاروں میں سے 24 کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایسٹ کوسٹ ریڈیو نے مقامی افسروں کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کو سیچوآن صوبے کے لیانگشان ای علاقے میں 3800میٹر کی اونچائی پر پہاڑوں میں آگ لگ گئی تھی۔جسے بجھانے کےلئے 689فائربریگیڈ اہلکار تعینات کیےگئےتھے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز آگ بجھاتے وقت اچانک ہوا کا رخ بدلنے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔جس کے بعد 30اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے۔حادثے کے بعد افسران کی کسی طرح دو اہلکاروں سے بات ہوپائی ،جنہوں نے بتایا کہ 24فائربریگیڈ اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے۔ حالات کے پیش نظر ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزارت نے بچاؤ مہم میں مدد کرنے کےلئے جائے وقوع پر ایک ٹیم بھی بھیجی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔