سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 225 پہنچی، 109 افراد لاپتہ

کیرالہ میں اب تک 02، کرناٹک میں اب تک 50، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اتراکھنڈ میں آٹھ اور ہماچل پردیش میں دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک کے مختلف حصوں میں بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 225 ہو گئی ہے جبکہ 109 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ ملک کی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش کے سبب لوگ بہت پریشان ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں متاثرین محفوظ مقامات کی تلاش کر رہے ہیں۔ بارش، سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں میں بھی کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان میں زیادہ تر لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ فوج سمیت مختلف سیکورٹی اور ریسکیو ایجنسیاں بچاؤ و راحت کے کام میں مصروف ہیں۔


کیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ کیرالہ میں اب تک 02، کرناٹک میں اب تک 50، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اتراکھنڈ میں آٹھ اور ہماچل پردیش میں دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں زبردست بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔کیرالہ اور کرناٹک میں زبردست بارش اور سیلاب کی وجہ سے تودہ گرنے سے 109لوگ لاپتہ ہیں۔ کیرالہ میں جہاں 59لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ کرناٹک میں 50 لوگ لاپتہ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */