مہاراشٹر میں کورونا کے 2203 نئے معاملے، تین مریضوں کی موت

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 2,203 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 2,203 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس بیماری کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 سے اب تک 8041522 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک اس بیماری کی وجہ سے 1,48,091 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

بلیٹن کے مطابق ریاست میں اس دوران 2478 لوگ کووڈ سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7879733 ہو گئی ہے۔ اس وقت صحت یاب ہونے کی شرح 97.98 فیصد اور شرح اموات 1.84 فیصد ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں 13665 فعال مریض زیر علاج ہیں۔


دریں اثنا، مراٹھواڑہ خطے میں 127 معاملے درج ہوئے۔ عثمان آباد میں 52 کیسزسمیت ایک شخص کی موت ہوئی، اس کے بعد اورنگ آباد میں 22 کیسز، لاتور میں 21 اور جالناو بیڈ اضلاع میں 16-16 کیسزسامنے آئے۔ باقی تین اضلاع میں کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔