دنیا بھر سے 18 لاکھ فرزندان توحید حج کے لیے سعودی عرب پہنچے

گزشتہ برس کی نسبت یہ تعداد1 لاکھ 13 ہزار107 زیادہ ہے۔ ان میں 93 ہزار 792 خشکی کے راستوں سے سعودی عرب داخل ہوئے ہیں، 16 لاکھ 89 ہزار 827 فضائی راستوں اور 17 ہزار 250 سمندری راستوں سے حجاز پہنچے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر سے فرئضہ حج کی ادائیگی کے لیےعازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پانچ ذی الحج منگل کے روز تک بیرون ملک سے مجموعی طور پر 18 لاکھ 869 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے تھے۔ گزشتہ برس کی نسبت یہ تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 107 زیادہ ہے۔ ان میں 93 ہزار 792 خشکی کے راستوں سے سعودی عرب داخل ہوئے ہیں، 16 لاکھ 89 ہزار 827 فضائی راستوں اور 17 ہزار 250 سمندری راستوں سے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

ادھر سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کی سہولت اور مدد کے لیے تمام شعبوں میں بڑی تعداد میں عملہ تیار کیا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے حجاج کرام کی خدمت کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی کا عزم کر رکھا ہے۔ ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد عازمین حج کی خدمت کر رہے ہیں۔ دیگر اداروں کی طرح سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی صحت کی حفاظت کے لیے 30 ہزار مردو خواتین پرمشتمل عملہ تعینات کیا ہے۔ اس عملے میں سرکاری اور نجی اداروں سے وابستہ افراد کار شامل ہیں۔


سعودی عرب کے سرکاری ادارہ شماریات نے 1440ھ حج کے اعدادو شمار مرتکب کے لیے www.stats.gov.sa تیار کی ہے۔ اس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حجاج کرام کی صحت وسلامتی کے لیے صحت کے شعبے کے 30 ہزار 908 افراد پرمشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں 8 ہزار 685 خواتین ہیں۔ طبی عملہ وزارت صحت، سعودی ہلال احمراور جنرل اتھارٹی برائے فوڈ اینڈر ڈرگس کے ملازمین پرمشتمل ہے۔ سیکورٹی اداروں کے طبی عملے کے افراد اور ایمبولینس سروس کی ٹیموں پر مشتمل مجموعی طور پر 1141 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے عازمین حج کو مفت طبی سروسز فراہم کی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں، ڈسپنسرز، نرسوں، تکنیکی اور انتظامی عملے کے اہلکاروں کی تعداد 27 ہزار 797 ہے جو اس وقت مشاعر مقدسہ اور عازمین حج کی قیام گاہوں میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ طبی عملہ عازمین حج کے امراض قلب، دل کی سرجری، ڈائیلائیسز، معدے کے امراض اور زچگی کے کیسز میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ عازمین حج کے لیے مکہ مکرمہ میں 16 بڑے اسپتال مختص کیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے مشاعر مقدسہ میں 125 ہنگامی طبی مراکز اور 68 طبی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


ہلال احمر کی طرف سے مکہ معظمہ میں 132 طبی مراکز، 370 ایمبولینس گاڑیاں، 20موٹرسائیکلیں، 2811 افراد پرمشتمل طبی عملہ متعین کیا گیا ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔