چارہ گھوٹالہ معاملے میں 16 قصورواروں کو سزا

خصوصی جج ایس این مشرا کی عدالت نے چائباسا ٹریزری سے 37.70 کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں آرسی 20 اے 96 میں سو لہ قصور واروں کو یہ سزا سنائی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رانچی: غیر منقسم بہار کے مشہور چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے میں جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں واقع مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے آج سولہ قصورواروں میں سے گیارہ کو تین۔تین سال اور پانچ کو چار۔چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خصوصی جج ایس این مشرا کی عدالت نے چائباسا ٹریزری سے 37.70 کروڑ روپے کی غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں آرسی 20 اے 96 میں سو لہ قصور واروں کو یہ سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اس سے قبل پندرہ مئی 2019 کو سماعت پوری کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔


اس معاملے میں عدالت نے امیش دوبے، مہندر کندن، بسنت سنہا، کشور جھا اور رام اوتار شرما کو چار۔ چار سال وہیں بھارتیشور نارائن، اپرنیتا کنڈو، راجندر کمار ہرت، آدت جودار، لول موہن گوپ، ومل کمار اگروال، شاہ دیو پرساد، برج کشور اگروال، مدھو، سنجیو کمار واسو دیو اور انیل کمار کو تین ۔ تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان قصور واروں پر زیادہ سے زیادہ سات لاکھ روپے اور کم سے کم پچیس ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت اس معاملے میں راشٹریہ جنتادل صدر لالو پرساد اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشر سمیت 46 ملزمین کے خلاف سی بی آئی نے عدالت میں بعد میں چارج شیٹ داخل کی تھی اس لئے ان ملزمین کے خلاف معاملے کی سماعت دیگر ملزمین سے الگ بعد میں شروع ہو ئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔