ترکیے میں ملبے تلے دبے 12 سالہ لڑکے کو 182 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر بچا لیا گیا

تُرکیے اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے بچ جانے والوں کی امید ختم ہوتے ہی امدادی کارکنوں نے ملبے تلے 182 گھنٹے گزارنے والے 12 سالہ لڑکے کو باہر نکالا

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

قومی آوازبیورو

تُرکیے اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے بچ جانے والوں کی امید ختم ہوتے ہی امدادی کارکنوں نے ملبے تلے 182 گھنٹے گزارنے والے 12 سالہ لڑکے کو باہر نکالا۔

زلزلے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد پیر کے روز جنوبی ترکہ کے صوبہ ہاتے میں ایک منہدم عمارت کے ملبے کے نیچے سے بچائے جانے والےلڑکے کو ریسکیو کارکنوں کی طرف سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔


رائٹرز کے مطابق لڑکے نے بچاؤ کرنے والے کا ہاتھ اس وقت پکڑا جب اسے "اسٹریچر" پر رکھا گیا۔ اسے ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترکیے اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد اب بھی سیکڑوں افراد ہزاروں ٹن وزنی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ترکیے اور ہمسایہ ملک شام میں گذشتہ پیر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی کل تعداد 37,000 سے زیادہ ہو گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔