گووا میڈیکل کالج میں آکسیجن رک جانے سے 13 مریضوں کی موت، چار دن میں 75 اموات

آکسیجن کی قلت مریضوں کی جان لے رہی ہےاور اس کا حل حکومتوں کے پاس نظر نہیں آرہا ،گووا میں گزشتہ چار دنوں میں 75 لوگوں کی جان گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

گووا میڈیکل کالج میں کوروناکے مریضوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق رات ایک بجے سے صبح چھہ بجے کے درمیان 13 اور مریضوں کی موت ہو گئی ۔

ان اموات کی وجہ آکسیجن سپلائی رکنے کو بتایا جارہا ہے۔واضح رہے گووا میڈیکل کالج اسپتال میں گزشتہ چاردنوں میں 75 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ منگل کو 26، بدھ کو 21، جمعرات کو 15 اور آج یعنی جمعہ کو 13 مریضوں کی موت ہو ئی ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے یہ اموات ہوئی ہیں لیکن اسپتالانتظامیہ کا کہنا ہےکہ لاجسٹک سپورٹ کی کمی کے چلتے یہ اموات ہوئی ہیں۔وہیں گووا حکومت نے جانچ کےلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بی کے مشرا کی صدارت میں یہ کمیٹی اسپتال میں آکسیجن کےانتظام کے عمل کی جانچ کرنے اور اس کے سدھار کے لئے سفارش کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔