یوپی میں 13 آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ، دیر رات یوگی حکومت نے کیا بڑا انتظامی پھیر بدل

تبادلے کی فہرست میں اے ڈی جی، آئی جی اور ڈی آئی جی سطح کے افسروں کا نام بھی شامل ہے۔ آئی پی ایس کیشو پرساد چودھری کو ڈی ائی جی جھانسی بھیجا گیا ہے۔

یوپی پولیس
یوپی پولیس
user

قومی آواز بیورو

یوپی کی یوگی حکومت نے اتوار کو دیر رات بڑے پیمانے پر انتظامی پھیر بدل کرتے ہوئے 13 سینئر آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ کر دیا۔ سبھی افسروں کو فوری اثر سے نئی تعیناتی پر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تبادلے کی فہرست میں اے ڈی جی، آئی جی اور ڈی آئی جی سطح کے افسروں کا نام بھی شامل ہے۔

تبادلہ کی فہرست کے مطابق داخلہ سکریٹری اے ڈی جی ڈاکٹر سنجیو گپتا کو اے ڈی جی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساتھ پولیس ڈائریکٹر جنرل کے جی ایس او کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ آئی جی میرٹھ نچیکیتا جھا کو لکھنؤ تبادلہ کرتے ہوئے داخلہ سکریٹری بنایا گیا ہے۔ آئی پی ایس آر کے بھاردواج کو آئی جی بستی سے انسپکٹر جنرل آف پولیس، جوائنٹ پولیس کمشنر (جرائم)، آکاش کُلہری کا تبادلہ آئی جی لوک شکایت میں کیا گیا ہے۔

آئی جی لوک شکایت امت پاٹھک کو آئی جی دیوی پاٹن پر چھیتر گونڈا، امریندر پرساد سنگھ کو آئی جی دیو پاٹن سے انسپکٹر جنرل آف پولیس (انٹلیجنس)، دنیش کمار پی کا ٹبادلہ غازی آباد سے بستی کر دیا گیا ہے۔ انہیں ڈی آئی جی بستی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر ببلو کمار کو جوائنٹ پولیس کمشنر (جرائم) اور ہیڈکوارٹر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ آئی پی ایس کیشو پرساد چودھری کو ڈی ائی جی جھانسی بھیجا گیا ہے۔


یوگی حکومت نے ڈی آئی جی انٹلی جنس ہیڈ کوارٹر سنجیو تیاگی کو ایڈیشنل پولیس کمشنر آگرہ بنایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی جھانسی زون کلاندھی نیتھانی کو میرٹھ زون کا ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ وہیں 32 ویں واہنی پی اے سی لکھنؤ کے انچارج اجئے کمار کو ایڈینشل پولیس کمشنر ہیڈکوارٹر نوئیڈا بنایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے تبادلے یوپی پولیس کی تنطیم کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔