ویڈیو: 12 سالہ بچے نے اخبار سے تیار کیا ’ٹرین ماڈل‘، وزارت ریل نے کہا ’واہ‘

کیرالہ کے رہنے والے ادویت کرشن نے 3 دن کی مشقت کے بعد ایک انتہائی پرکشش ٹرین ماڈل تیار کیا۔ اس ماڈل کی تعریف وزارت ریل کے ساتھ اب ہر کوئی کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

user

قومی آوازبیورو

سچ کہا گیا ہے کہ فن کبھی عمر کا محتاج نہیں ہوتا۔ اس بات کو ثابت کیا ہے کیرالہ کے ایک 12 سالہ بچے نے۔ ساتویں درجہ میں پڑھ رہے تھریسور کے رہنے والے ادویت کرشن نے ٹرین کا ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جسے دیکھ کر سبھی حیران ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ماڈل پرانے اخبارات یعنی کاغذ کے استعمال سے تیار کیا گیا ہے۔ ادویت کرشن کے اس کارنامہ کو دیکھ کر وزارت ریل بھی حیرت زدہ ہے اور ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب چینل پر بھی پوسٹ کیا ہے۔ تین دنوں کی مشقت کے بعد تیار یہ ٹرین ماڈل دیکھنے میں انتہائی پرکشش نظر آتا ہے۔ پیش ہے قومی آواز کے قارئین کے لیے وہ ویڈیو جس میں ادویت کرشن ٹرین کا ماڈل تیار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Jun 2020, 4:11 PM