جھارکھنڈ میں بجلی گرنے سے 12 افراد جاں بحق، مہلوکین کے کنبہ کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان

گزشتہ دو دنوں سے جھارکھنڈ میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش بھی ہو رہی ہے، اس وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں۔

آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جھارکھنڈ میں گزشتہ دو دنوں سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور موسلادھار بارش بھی ہو رہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں بجلی گرنے سے دو دنوں میں 12 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ دھنباد ضلع کے برودا علاقہ میں بجلی گرنے سے ایک خاتون اور اس کی بیٹی ہلاک ہو گئی، جبکہ جمشید پور کے باہراگورا علاقہ اور گملا ضلع کے چیرودیہہ علاقے میں بھی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ ان ہلاکتوں کے بعد جھارکھنڈ حکومت نے مہلوکین کے کنبوں کو 4-4 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے لوہردگا میں ایک شخص کی بجلی گرنے سے جمعہ کے روز موت ہو گئی۔ جمعرات کو بھی الگ الگ واقعات میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ ان میں چترا، ہزاری باغ، رانچی، بوکارو اور کھونٹی ضلع میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ علاوہ ازیں پلاموں کے حسین آباد میں دو لوگوں کی موت بھی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی۔ ریاست کے ایس ڈی آر ایف محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ سبھی ضلعوں میں بجلی گرنے سے ہوئیں اموات کی پہچان کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مہلوکین کے گھر والوں کو معاوضہ دیا جا سکے۔


واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے جھارکھنڈ میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش بھی ہو رہی ہے۔ اس وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہیں۔ رانچی موسمیاتی محکمہ کے افسر نے بتایا کہ شمالی بہار و شمالی اڈیشہ سے اور ہریانہ سے سکم کے درمیان دو طرف سے لائنوں کے گزرنے سے جھارکھنڈ میں بجلی کڑکنے کا واقعہ پیش آیا۔ ہفتہ کے روز موسم میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے اور بارش میں کم ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */