دہلی: 9 سالہ بچی کی عصمت دری، ناراض لوگوں کی پولس سے جھڑپ

دہلی کے وسنت کنج علاقے میں بچی کے ساتھ ہوئی درندگی کے معاملے کو لے کر مقامی لوگوں میں شدید غم وغصہ ہے، اس معاملے کو لے کر لوگوں نے جم کر مظاہرہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی کے وسنت کنج کےرنگ پوری علاقے میں ایک نو سالہ معصوم بچی سے آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے گذشتہ شب لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ ناراض لوگوں کی پولس کے ساتھ جھڑپ ہو گئی، مشتعل لوگوں نے پولس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس میں 10 پولس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں ایک ایس پی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ مشتعل ہجوم نے 12 گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا یا ہے۔

معاملہ ساؤتھ ویسٹ دہلی کے وسنت کنج تھانہ علاقے میں آنے والی رنگ پوری جھگیوں کا ہے، جھاڑیوں میں رفع حاجت کے لئے گئی تھی ، 9 سال کی بچی کے ساتھ بدھ کے روز ریپ ہوا تھا، بچی نے ملزم کا جو حلیہ بتایا تھا اس کی بنیاد پر پولس نے جمعرات کو ملزم کی شناخت کر اسے گرفتار کر لیا۔ بھیڑ نے پولس سے ملزم کو ان کے حوالے کرنے اور خود موقع پر ہی انصاف کر نے کا مطالبہ کیا ، جس کو لے کر پولس اور ہجوم میں جھڑپ ہو گئی۔

پولس کے مطابق، گرفتار ملزم کا نام پرکاش ہے، وہ علاقے میں کوڑا چننے کا کام کرتا ہے، وہیں متاثرہ بچی چوتھی جماعت میں پڑھتی ہے، فی الحال اس کا سرکاری ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔