ٹوئٹر پر ایک کروڑ فالوورس، راہل گاندھی کا اظہار تشکر

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ایک کروڑ ٹوئٹر فالوورس- آپ سبھی کا شکریہ۔ میں اس کامیابی کا جشن امیٹھی میں مناؤں گا جہاں آج میں کانگریس کارکنان اور حامیوں سے ملاقات کروں گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے عہدہ صدارت سے مستعفی ہو چکے راہل گاندھی کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورس مکمل ہو گئے ہیں۔ راہل گاندھی نے اس موقع پر جشن منانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ایک کروڑ ٹوئٹر فالوورس- آپ سبھی کو شکریہ۔ میں اس کامیابی کا جشن امیٹھی میں مناؤں گا جہاں آج میں کانگریس کارکنان اور حامیوں سے ملاقات کروں گا۔


راہل گاندھی اپریل 2015 میں ٹوئٹر سے وابستہ ہوئے تھے۔ ان کے ایک کروڑ فالوورس کے مقابلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پلیٹ فارم پر 4.85 کروڑ فالوورس ہیں۔


دریں اثنا، راہل گاندھی کے لکھنؤ ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد کانگریس لیڈروں نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ یہاں سے وہ امیٹھی کے لیے روانہ ہوں گے۔ امیٹھی میں وہ کانگریس کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔


راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں امیٹھی میں آج کانگریس کارکنان اور حامیوں کے ساتھ ملاقات کرنی ہے اور وہ جشن وہیں منائیں گے۔ راہل گاندھی کو اس مرتبہ امیٹھی سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہیں بی جے پی کی اسمرتی ایرانی نے ہرا دیا تھا۔ وہیں، راہل گاندھی کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے منتخب ہو کر پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔