اتر پردیش کے محمد آباد میں سلنڈر پھٹنے سے 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

سلنڈر پھٹنے سے ایک زوردار دھماکہ ہوا کہ حادثے والے مکان کے ساتھ برابر والا مکان بھی منہدم ہوگیا، موقع پر تیزی سے امدادی کا کام کیا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اترپردیش: مئو میں ایک بڑا حادثہ رونما ہوا ہے، خبروں کے مطابق ایک گیس سلنڈر پھٹنے سے پورا مکان منہدم ہو گیا اور اس دھماکے میں 10 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے، جبکہ 15 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یہ واقعہ تھانہ محمد آباد کے وليدپور بازار کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برابر والا مکان بھی اس دھماکے کی وجہ سے گر گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔


اترپردیش کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعلی نے کہا کہ حادثے میں زخمیوں کو ہر ممکن مدد مہیا کرائی جائے گی۔ ضلع انتظامیہ کے افسران کو فوری راحت مہیا کرانے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں۔

حادثے کے بعد سے مسلسل راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے، جو لوگ ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو باہر نکالنے کا کام کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کے ساتھ مقامی لوگ بھی امدادی کام میں مصروف ہیں۔


ریسکیو ٹیم کے لوگ بھی مكان کے ملبے میں دبے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، سلنڈر میں دھماکہ کیسے ہوا ابھی تک اس کی معلومات نہیں مل پائی ہے، معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔