پروفیسر شہزاد انجم مغربی بنگال اردو اکادمی ایوارڈ سے سرفراز

جامعہ کے صدر شعبہ اردو پروفیسر شہزاد انجم کو جان گلکرسٹ ایوارڈ، ڈاکٹر خالد مبشر کو وفا راشدی ایوارڈ، ڈاکٹر جاوید حسن کو ظفر اوگانوی ایوارڈ اور ڈاکٹر ثاقب عمران کو قدرت اللہ ایوارڈ کا مستحق قراردیا گیا

پروفیسر شہزاد انجم
پروفیسر شہزاد انجم
user

قومی آوازبیورو

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر شہزاد انجم اور اساتذہ ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر جاوید حسن و ڈاکٹر ثاقب عمران کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ اطلاع آج جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ ملک کی باوقار مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کے شعبۂ اردو سے وابستہ 4 اساتذہ کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے 2018 اور 2019 کے قومی سطح کے انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں صدر شعبہ پروفیسر شہزاد انجم کو ’جان گلکرسٹ ایوارڈ‘ ڈاکٹر خالد مبشر کو ’وفا راشدی ایوارڈ‘، ڈاکٹر جاوید حسن کو ’ظفر اوگانوی ایوارڈ‘ اور ڈاکٹر ثاقب عمران کو ’قدرت اللہ قدرت ایوارڈ‘ کا مستحق قراردیا گیا۔

اس خوش آئند خبر پر اردو حلقے نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ مذکورہ انعام یافتگان کی کتابیں بالترتیب ’عہد ساز شخصیت: سرسید احمد خاں‘، ’مقدماتی ادب‘، ’اردو ڈرامے کی تنقید‘ اور ’امتیاز علی خاں عرشی کی غالب شناسی‘ کو علمی و ادبی دنیا میں اہم تحقیقی و تنقیدی تصانیف کے طور پر پذیرائی مل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔