ویراٹ نےاب بنگلورو کی کپتانی چھوڑ نے کا فیصلہ سنایا

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورو کی کپتانی چھوڑ دیں گے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ویراٹ نے اس ہفتے کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد وہ ہندوستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں گے ۔ ویراٹ پیرکے روز جب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میدان میں اتریں گے تو یہ ان کا 200 واں آئی پی ایل میچ ہوگا۔ ویراٹ کا یہ تین دن کے اندر دوسری ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان ہے ۔

واضح رہے ابھی تک آئی پی ایل میں آر سی بی نےاچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور ٹیم نے ابھی تک سات میں سے پانچ میچ جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے۔ آر سی بی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ ویراٹ نےکہا ہے کہ آئی پی ایل میں بطور کپتان ان کا یہ آخری آئی پی ایل ہو گا۔


ویراٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے کافی کرکٹ کھیل رہا تھا اور اب میں خود کو فریش رکھنا چاہتا ہوں اس لئے میں نے یہ فیصلہ لیا ہے اور آ ر سی بی انتظامیہ کو یہ بات بتا دی ہے۔واضح رہے ویراٹ آر سی بی کے ساتھ سال 2008 سے جڑے ہوئے ہیں اور سال 2013 سے کپتانی کر رہے ہیں۔ ان کی کپتانی میں آر سی بی آئی پی ایل کا خطاب نہیں جیت پائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔