آئی پی ایل 2020: پچ بلے بازی کے لئے کافی شاندار تھی... پرتھوی

پرتھوی نے کہا کہ بلے بازی کی شروعات میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ پچ کیسی ہے اور اسی حساب سے کھیلنا کافی اہم ہوتا ہے۔ میں پھچلے سال گیند کو اچھے سے ہٹ کر پا رہا تھا اور اس سال بھی میں ایسا کر پا رہا ہوں۔

پرتھوی شا، تصویر سوشل میڈیا
پرتھوی شا، تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: چنئی سپر کنگس کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے دہلی کیپٹلس کے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے کہا ہے کہ پچ بلے بازی کے لئے کافی شاندار تھی۔ پرتھوی نے چنئی کے خلاف 43 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنوں کی ہاف سینچری اننگ کھیلی تھی اور ان کی اننگ کی بدولت دہلی اسکور بورڈ پر 175 رن بنانے میں کامیاب رہی۔ پرتھوی شا کو ان کی بہترین اننگ کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پرتھوی نے کہا کہ ’’بلے بازی کی شروعات میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ پچ کیسی ہے اور اس کے حساب سے کھیلنا کافی اہم ہوتا ہے۔ میں پھچلے سال گیند کو اچھے سے ہٹ کر پا رہا تھا اور اس سال بھی میں ایسا کر پا رہا ہوں لیکن میں نے کچھ چھوٹی غلطیاں کی تھیں۔ اس بار میں نے زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ شاٹس کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ میں اپنی بلے بازی کی ہائی لائٹس دیکھتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ میں کیسا کھیلا اور مجھے کیا کرنا چاہیے۔ لیکن یہ پچ بلے بازی کے لئے کافی شاندار تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */