راجستھان نے چنئی کو ہرا کر ٹاپ 2 میں جگہ بنائی

چنئی معین علی کی 93 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود 20 اوور میں چھ وکٹ پر 150 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی، جبکہ راجستھان نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 151 رنز بنائے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

یشسوی جیسوال (59) کی نصف سنچری اور روی چندرن اشون کے 40 ناٹ آؤٹ کی مدد سے راجستھان رائلز نے چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل کی ٹاپ دو ٹیموں میں جگہ بنالی۔

چنئی معین علی کی 93 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود 20 اوور میں چھ وکٹ پر 150 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی، جبکہ راجستھان نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 151 رنز بنائے۔ یہ راجستھان کی 14 میچوں میں نویں جیت تھی اور اس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا مقام حاصل کرلیا۔


چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاور پلے میں طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے چھ اووروں میں 75 رنز بنائے لیکن اس کے بعد چنئی کی رفتار کم ہوگئی اور ٹیم اگلے 14 اووروں میں صرف 75 رنز ہی بنا سکی۔ معین نے پاور پلے میں زبردست رفتار سے بیٹنگ کی اور اس دوران انہوں نے ٹرینٹ بولٹ کے ایک اوور میں ایک چھکا اور پانچ چوکے لگائے۔ اس اوور میں 26 رنز بنے۔ معین نے سیزن کی دوسری تیز ترین نصف سنچری 19 گیندوں میں اسکور کی لیکن اس کے بعد وہ بھی سست ہوگئے۔ معین نے 57 گیندوں پر 93 رنز میں 13 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

کپتان مہندر سنگھ دھونی کو وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دو زندگیاں ملیں لیکن وہ اس کا زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے اور 28 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز ہی بنا سکے۔ ڈیون کونوے نے 16 رنز بنائے۔


پاور پلے کے بعد راجستھان کی ٹیم نے زبردست واپسی کی۔ ان کے کفایتی گیند بازوں نے پہلے کھیل کو سست کیا اور پھر بہت کفایتی بولنگ کی۔ تاہم، ایک بار ایسا محسوس ہوا جیسے پچ تھوڑی سست ہو گئی ہے۔ یوزویندر چہل نے 26 رنز کے عوض دو اور اوبید مکاؤ نے 20 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

راجستھان کو وائڈ سے جیت ملی۔ اس جیت کے ساتھ ہی راجستھان کی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی نے درمیانی اوورز میں چند وکٹیں حاصل کیں اور کفایتی گیند بازی بھی کی لیکن آج اشون نے جس طرح سے بلے بازی کی، چنئی کے گیند باز اس کے سامنے الجھ گئے، اشون نے 23 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز میں دو چوکے اور دو چوکے لگائے۔ وہ اپنے ہی دم پر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔


یشسوی نے 44 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بنائے۔ اس جیت کے بعد راجستھان کا مقابلہ پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز سے کولکتہ میں ہوگا۔ چنئی کے لیے پرشانت سولنکی نے 20 رن پر دو وکٹ لیے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔