آئی پی ایل: ڈی کاک کی عمدہ اننگ کی بدولت ممبئی نے راجستھان کو دی شکست

ممبئی نے ڈی کاک کی ناٹ آوٹ 70 رنز کی عمدہ اننگ کی بدولت 18.3 اوور میں تین وکٹ پر 172 بناکر میچ ختم کر دیا۔ ڈی کوک نے 50 گیندوں میں اپنی ناقابل شکست اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

ڈی کاک، تصویر یو این آئی
ڈی کاک، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سلامی بلے باز کونٹن ڈی کاک (ناٹ آوٹ 70) کی عمدہ اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو جمعرات کے روز آئی پی ایل میچ میں آسانی سے سات وکٹوں سے شکست دے دی، راجستھان رائلز نے اپنے ٹاپ چار بلے بازوں کے مفید تعاون سے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔

جوس بٹلر نے 32 گیندوں پر41 رن میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ یشسوی جیسوال نے 20 گیندوں پر 32 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے کپتان سنجو سیمسن نے 27 گیندوں پر پانچ چوکے لگاتے ہوئے سب سے زیادہ 42 رن بنائے، جبکہ شیوم دوبے نے 31 گیندوں پر 35 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔

ممبئی نے ڈی کاک کی ناٹ آوٹ 70 رنز کی عمدہ اننگ کی بدولت 18.3 اوور میں تین وکٹ پر 172 بناکر میچ ختم کر دیا۔ ڈی کوک نے 50 گیندوں پر اپنی ناقابل شکست اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کپتان روہت شرما نے ایک چھکے کی مدد سے 17 گیندوں میں 14 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 10 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔ روہت اور سوریہ کو تیز گیند بازکرس مورس نے آؤٹ کیا۔ کرونال پانڈیا نے 26 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ کرونال کو مستفیض الرحمن نے بولڈ کیا۔ نئے بلے باز کیرون پولارڈ نے آٹھ گیندوں پر ناقابل شکست 16 رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

اس سے قبل راجستھان کی اننگز میں ڈیوڈ ملر سات اور ریان پراگ آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی کے لئے لیگ اسپنر راہل چاہر چار اوورز میں 33 رن پر دو وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیند باز رہے، جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔