آئی پی ایل 2020: پنجاب کا ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب، کے کے آر نے دیا 150 رنز کا ہدف

آئی پی ایل 2020 کے پیر کے روز کے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شارجہ: آئی پی ایل 2020 کے پیر کے روز کے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

کے کے آر کی جانب سے سب سے زیادہ رن شبھمن گل (57 رن) نے بنائے۔ اس کے بعد کپتال مورگن نے 40 رن بنائے۔ پنجاب میں گیندباز محمد سمع نے تین وکٹ حاصل کئے جبکہ کرس جارڈن اور روی بشنوئی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

قبل ازیں، کنگز الیون کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری کے کے آر کی شروعات کافی خراب رہی اور اننگ کی دوسری گیند پر ہی نتیش رانا صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد راہل تریپاٹھی محمد سمیع کا شکار ہو گئے اور 7 رن بنا کر چلتے بنے۔ اس کے بعد دنیش کارتک بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے اور کے کے آر نے محض 10 رن پر ہی 3 وکٹ کھو دئے۔


اس کے بعد سلامی بلے باز شبھمن گل اور کپتال ایون مورگن نے اننگ کو سنبھالا اور نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ روی بشنوئجی نے مورگن کو 40 رن پر آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو ختم کیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی کے کے آر کو سنیل نارائن کے طور پر 101 رن پر پانچواں جھٹکا لگا، جو 6 کے نجی اسکور پر کرس جارڈن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ نارائن کے بعد ناگرکوٹھی بھی 6 رن بناکر ایم اشون کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کئے بعد پیٹ کمنز کو روی بشنوئی نے ایل بی ڈبلیو کر کے 114 رن پر کے کے آر کو ساتواں جھٹکا دیا۔

اس کے بعد شبھمن گل کو لاکی فرگیوسن کا ساتھ ملا اور دونوں نے اننگ کو 136 رنوں تک پہنچایا۔ اس کے بعد شبھمن گل کے طور پر کے کے آر کو آٹھواں جھٹکا لگا اور وہ 45 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 57 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کرس جارڈن نے کے کے آر کو 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ورون چکرورتی کے طور پر نواں جھٹکا دیا۔ فرگیوسن 24 رن بنا کر ناقابل شکست رہے اور خراب شروعات کے باوجود کے کے آر نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 149 کا اسکور بنا دیا۔


خیال رہے کہ اس میچ میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے اتری ہے۔ کولکاتہ کی ٹیم نے بھی اس اہم میچ کے لئے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ٹیمیں اس طرح ہیں:

کنگز الیون: کے ایل راہل (کپتان اور وکٹ کیپر) ، مندیپ سنگھ ، کرس گیل ، نکولس پورن ، گلین میکسویل ، دیپک ہڈا ، کرس جورڈن ، مورگن اشون ، روی بشنوئی ، محمد سمیع اور ارشدیپ سنگھ۔

کولکاتا نائٹ رائڈرز: شبھمن گل ، نتیش رانا ، راہل ترپاٹھی ، دنیش کارتک (وکٹ کیپر) ، سنیل نارائن ، ایون مورگن (کپتان) ، پیٹ کمنس ، کملیش ناگرکوٹی ، لوکی فرگوسن ، پرسدھ کرشنا اور ورون چکرورتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔