آئی پی ایل 2020: ایک کے بعد ایک مسلسل تین میچ ہارنا بہت برا احساس... ڈویلیئرز

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ دہلی کے خلاف میچ بہت اہم ہوگا جو ہم سب جانتے ہیں۔ ہمیں اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ اگر ہم کرتے ہیں تو ہمارے لئے چیزیں بہت اچھی ہوں گی۔

 اے بی ڈویلیئرز، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
اے بی ڈویلیئرز، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

شارجہ: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ہفتہ کو سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) سے ہارنے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ ایک کے بعد ایک مسلسل تین میچ ہارنا بہت برا احساس ہے۔ آپ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو، لیکن اس ٹورنامنٹ کی نوعیت کچھ ایسی ہی ہے۔ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ مسلسل تین میچ ہار سکتے ہیں تو آپ مسلسل تین میچ جیت بھی سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو سن رائزرس حیدرآباد سے ہارنے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور کو پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ وراٹ کوہلی کی زیرقیادت ٹیم آخری تین میچوں میں مسلسل ہار گئی ہے۔ ڈی ویلیئرز کا مزید کہنا تھا کہ شارجہ کی وکٹ بہت سست تھی، آؤٹ فیلڈ بہت سست تھا اور چوکے نہیں لگ رہے تھے۔ اس سے بھی بہت دباؤ بن گیا۔ شارجہ میں منعقدہ اس میچ میں آر سی بی کے بلے باز سن رائزرس حیدرآباد کے بولرز کو چیلنج نہیں دے سکے اور 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 120 رنز بنا سکے۔ جواب میں سن رائزرس حیدرآباد نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا کر میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ اس فتح کے بعد سنرائزرس پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔


حیدرآباد اب 13 میچوں میں سے 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ دوسری طرف آر سی بی 13 میچوں میں سے 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اب آر سی بی 2 نومبر کو بروز پیر ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں اپنے آخری لیگ میچ میں دہلی کیپٹلز سے مقابلہ کرے گا۔ ڈی ویلیئرز نے کہا کہ دہلی کے خلاف میچ بہت اہم ہوگا جو ہم سب جانتے ہیں۔ ہمیں اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ اگر ہم کرتے ہیں تو ہمارے لئے چیزیں بہت اچھی ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔