IPL: سپر اوور میں ممبئی کو ملی شکست، کوہلی نے لگایا فتح کا چوکا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

28 Sep 2020, 11:51 PM

سپر اوور میں رائل چیلنجرس بنگلور نے ممبئی انڈین کو دی شکست

28 Sep 2020, 11:38 PM

سپر اوور میں ممبئی نے 1 وکٹ پر بنائے 7 رن، بنگلور کو جیت کے لیے 8 رن درکار

سپر اوور میں ممبئی کی طرف سے کیرن پولارڈ اور ہارڈک پانڈیا بلے بازی کے لیے اترے تھے لیکن ان دونوں نے کچھ خاص بلے بازی نہیں کی۔ پولارڈ نے ایک چوکا ضرور لگایا لیکن پانچویں گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 5 رن بنائے۔ ایک رن پانڈیا نے بنائے جب کہ ایک رن ایکسٹرا میں حاصل ہوا۔ ممبئی کی طرف سے سپر اوور میں گیندبازی کا ذمہ جسپریت بمراہ کو سونپا گیا ہے۔

28 Sep 2020, 11:25 PM

دلچسپ مقابلہ ہوا ٹائی، اب سپر اوور سے ہوگا جیت کا فیصلہ

ایشان کشن اور پولارڈ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی کی شکست کو جیت کی طرف لے گئے، لیکن جب 2 گیندوں پر جیت کے لیے 5 رن بنانے تھے تو ایشان کشن 99 رن بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور آخری گیند پر پولارڈ نے چوکا لگا دیا۔ اس طرح میچ ٹائی ہو گیا اور اب ہار-جیت کا فیصلہ سپر اوور سے ہوگا۔

28 Sep 2020, 11:05 PM

پولارڈ اور ایشان کشن کی دھواں دھار بلے بازی، مقابلہ ہوا دلچسپ

ممبئی اور بنگلور کے درمیان یکطرفہ سا نظر آ رہا مقابلہ اب کافی دلچسپ ہو گیا ہے۔ کیرن پولارڈ اور ایشان کشن نے دھواں دھار بلے بازی شروع کر دی ہے۔ 18 اوور میں 171 رن بن چکے ہیں اور ممبئی کے صرف 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ 12 گیندوں پر ممبئی کو جیت کے لیے محض 31 رنوں کی ضرورت ہے۔

28 Sep 2020, 10:19 PM

ممبئی کے لیے جیت کی راہ مشکل، 10 اوور میں اسکور 63/3

آئی پی ایل 2020 کے دسویں میچ میں بنگلور کے ذریعہ دیے گئے 202 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 10 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر محض 63 رن بنائے ہیں۔ اس طرح سے ممبئی کے لیے جیت کی راہ مشکل نظر آ رہی ہے، لیکن اس کے پاس تیزی سے رن بنانے والے اب بھی کئی بلے باز موجود ہیں۔ اس وقت ایشان کشن اور ہارڈک پانڈیا بلے بازی کر رہے ہیں۔

28 Sep 2020, 10:00 PM

ممبئی کا تیسرا وکٹ گرا، 7 اوور کے بعد اسکور 41/3

بنگلور کے خلاف ممبئی کی ٹیم مشکل میں نظر آ رہی ہے۔ کپتان روہت کے بعد سوریہ کمار یادو اور پھر کوئنٹن ڈیکوک بھی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ 202 رن کا پیچھا کرتے ہوئے ممبئی 7 اوور کے بعد محض 41 رن بنا پائی ہے اور اس کے 3 وکٹ آؤٹ ہو گئے ہیں۔

28 Sep 2020, 9:44 PM

روہت شرما کے بعد سوریہ کمار یادو بھی پویلین لوٹے، مشکل میں ممبئی

کپتان روہت شرما کے بعد بلے بازی کرنے اترے سوریہ کمار یادو بھی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ سوریہ کمار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ہیں اور اس طرح جلدی جلدی دو وکٹ گرنے سے ممبئی کی ٹیم مشکل میں نظر آ رہی ہے۔ سوریہ کمار یادو کو اُڈانا نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

28 Sep 2020, 9:35 PM

دوسرے ہی اوور میں ممبئی کے کپتان روہت شرما آؤٹ

جیت کے لیے بنگلور کے ذریعہ دیے گئے 202 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ممبئی کی ٹیم کو دوسرے اوور میں کپتان روہت شرما کی شکل میں زبردست جھٹکا لگا ہے۔ واشنگٹن سندر نے روہت شرما کو باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ کرایا۔ 2 اوور میں ممبئی کا اسکور 16 رن پر ایک وکٹ ہے۔

28 Sep 2020, 9:15 PM

بنگلور نے ممبئی کے سامنے جیت کے لیے رکھا 202 رنوں کا ہدف

سلامی بلے بازوں اینڈریو فنچ اور دیودت پڈیکل کے بعد اے بی ڈیویلیرس کی تیز طرار نصف سنچری کی بدولت بنگلور کی ٹیم نے ممبئی کے سامنے جیت کے لیے 202 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ صحیح ثابت ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ ممبئی کے گیندباز بنگلور کے محض 3 کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈیویلیرس 24 گیندوں میں 55 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ شیوم دوبے نے 10 گیندوں پر طوفانی انداز میں 27 رن بنائے۔

28 Sep 2020, 9:07 PM

ڈیویلیرس نے بھی مکمل کی اپنی نصف سنچری

بنگلور کے دونوں سلامی بلے بازوں کے بعد اے بی ڈیویلیرس نے بھی تیز طرار نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے محض 23 گیندوں پر 54 رن بنائے ہیں اور ناٹ آؤٹ ہیں۔ دوسری طرف شیوم دوبے بھی بہترین بلے بازی کر رہے ہیں۔

28 Sep 2020, 8:57 PM

پڈیکل 40 گیندوں پر 54 رن بنا کر پویلین لوٹے

بنگلور کے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل 40 گیندوں پر بہترین 54 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ لیکن دوسری طرف اے بی ڈیویلیرس کا طوفان جاری ہے۔ انھوں نے 19 گیندوں پر 38 رن بنا لیے ہیں۔ 18ویں اوور میں بنگلور کا اسکور 158 رن بن چکے ہیں اور اس کے تین وکٹ گرے ہیں۔

28 Sep 2020, 8:44 PM

دیودت پڈیکل نے بھی مکمل کی بہترین نصف سنچری، بنگلور بڑے اسکور کی طرف گامزن

بنگلور کے ایک سلامی بلے باز اینڈریو فنچ نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہو گئے اور اب دوسرے سلامی بلے باز دیودت پڈیکل نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ دوسری طرف اے بی ڈیویلیرس کھیل رہے ہیں۔ دونوں بنگلور کو بڑے اسکور کی طرف لے جا رہے ہیں۔ 16 اوور میں 136 رن بن گئے ہیں اور بنگلور کے صرف 2 وکٹ گرے ہیں۔ ممبئی کے لیے ضروری ہے کہ وہ جلد از جلد کچھ وکٹیں گرائیں تاکہ اسکور بورڈ پر زیادہ رن نظر نہ آئے۔

28 Sep 2020, 8:28 PM

بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی محض 3 رن بنا کر پویلین لوٹے

بنگلور کی ٹیم کو وراٹ کوہلی کی شکل میں دوسرا جھٹکا لگ گیا ہے۔ وراٹ کوہلی سے ان کے چاہنے والوں کو کافی امیدیں تھیں لیکن وہ ایک بار پھر امیدوں پر کھڑا نہیں اترے۔ راہل چہر کی گیند پر انھوں نے روہت شرما کو آسان کیچ تھما دیا۔ انھوں نے 11 گیندوں پر 3 رن بنائے۔

28 Sep 2020, 8:15 PM

ممبئی کو ملی پہلی کامیابی، فنچ 35 گیندوں پر 52 رن بنا کر آؤٹ

ممبئی انڈینز کو نویں اوور میں پہلی کامیابی ملی ہے اور بنگلور کی ٹیم نے 81 رن بنا لیے ہیں۔ ممبئی کو فنچ کی شکل میں کامیابی ملی ہے جنھوں نے 35 گیندوں پر 52 رن بنائے۔ ان کا وکٹ ٹرینٹ بولٹ نے لیا۔

28 Sep 2020, 8:04 PM

فنچ اور پڈکل کی بہترین بلے بازی، بنگلور کا اسکور 6 اوور میں 59/0

رائل چیلنجرس بنگلور کے سلامی بلے بازوں نے نصف سنچری کی تیز شراکت داری کے ساتھ ٹیم کو بہترین شروعات دی ہے۔ 6 اوور کے بعد بنگلور کا اسکور 59 رن ہو گیا ہے اور کوئی وکٹ بھی نہیں گرا ہے۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتنے کے بعد گیندبازی کا انتخاب کیا تھا، اور ابھی تک ان کا یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔

28 Sep 2020, 7:52 PM

رائل چیلنجرس بنگلور کی بہترین شروعات، 4 اوور کے بعد اسکور 35/0

ممبئی انڈین کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور نے 4 اوور کے خاتمہ پر بغیر کوئی وکٹ گنوائے 35 رن بنا لیے ہیں۔ حالانکہ اینڈریو فنچ نے کچھ خراب شاٹ کھیلے اور آؤٹ ہوتے ہوتے بچے، لیکن پھر تیزی کے ساتھ رن بنانا شروع کر دیا۔ وہ 18 گیندوں میں 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دوسری طرف پڈکل 8 رنوں پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

28 Sep 2020, 7:09 PM

ممبئی کے کپتان روہت شرما نے جیتا ٹاس، بنگلور کو دی بلے بازی کی دعوت

آئی پی ایل سیزن 13 کے دسویں میچ میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کی ٹیم اب تھوڑی دیر میں بلے بازی کے لیے میدان پر اترے گی۔ آج بنگلور کی طرف سے دو کھلاڑی اپنا پہلا میچ کھیلیں گے، پہلے ایڈم زیمپا اور دوسرے اسورو اڈانا۔

28 Sep 2020, 6:59 PM

ممبئی کے کپتان روہت شرما اور بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی ٹاس کے لیے تیار

آئی پی ایل 2020 کے دسویں میچ میں آج ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان مقابلہ ہے۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی دونوں ٹاس کے لیے میدان پر آ چکے ہیں اور دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ٹاس کون جیتتا ہے اور پھر وہ گیندبازی کا فیصلہ کرتا ہے یا بلے بازی کا۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں میں تیز رن بنانے والے کھلاڑی کی کثیر تعداد موجود ہے اور لوگوں کو ایک سخت مقابلے کی امید ہے۔

next