آئی پی ایل 2020: گیل نے عظیم صلاحیتوں کو ثابت کیا، پورن

کنگز الیون پنجاب کے کیریبین بلے باز نکولس پورن نے ساتھی کھلاڑی کرس گیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیل نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ثابت کردیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شارجہ: کنگز الیون پنجاب کے کیریبین بلے باز نکولس پورن نے ساتھی کھلاڑی کرس گیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیل نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ثابت کردیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے بلے باز ہیں۔

گیل نے بنگلور کے خلاف 45 گیندوں میں ایک چوکے اور پانچ چھکوں کی مدد سے 53 رنز اور کپتان لوکیش راہل کے ساتھ 93 رنز کی شراکت کی تھی جس سے پنجاب نے بنگلور کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ رواں سیزن میں یہ گیل کا پہلا میچ تھا۔


پورن نے کہا کہ میرے لئے گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹسمین ہے۔ جب گیل بیٹنگ کررہے ہوں ، آپ ہمیشہ محسوس کرتے ہیں کہ ٹیم میچ جیت سکتی ہے۔ جب وہ کریز پر ہوتے ہیں تو ڈگ آؤٹ کا ماحول مختلف ہوتا ہے۔ بحیثیت بلے باز ہم چاہتے ہیں کہ گیل جیسے بیٹسمین مڈل آرڈر میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گیل نے سست آغاز کیا لہذا ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ اس نے ایک طویل عرصہ بعد کرکٹ کھیلی تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کا عظیم بلے باز کیوں کہا جاتا ہے۔ گیل کو رنز بناتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔