آئی پی ایل 2020: گائیکواڈ اور جڈیجہ کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے دھونی

مہندر سنگھ دھونی نے میچ کے بعد جڈیجا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس میچ میں منصوبے ہمارے حق میں تھے۔ خوشی ہے کہ ہم نے ٹاس جیتا۔ جڈیجا اس سیزن میں عمدہ بیٹنگ کررہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو چھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے نوجوان بلے بازوں رتوراج گائیکواڈ اور رویندر جڈیجا کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے ٹیم کے ان دونوں کھلاڑیوں کو جیت کا سہرا دیا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف جیت حاصل کرنے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے میچ کے بعد سر جڈیجا کے نام سے معروف رویندر جڈیجا اور رتو راج گائیکواڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس میچ میں منصوبے ہمارے حق میں تھے۔

آئی پی ایل سیزن 13 کے 49 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی چنئی نے 13 میچوں میں 5 جیت کے ساتھ 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ جبکہ کے کے آر کی پلے آف میں جانے کی امیدیں موہوم ہوگئیں جبکہ چنئی کی ٹیم پہلے ہی پلے آف سے باہر ہوچکی ہے۔


ٹیم کی جیت میں رتوراج گائیکواڈ اور رویندر جڈیجا نے کلیدی کردار ادا کیا۔ رتوراج گائکواڈ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 72 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اسی کے ساتھ ہی آخر میں بیٹنگ کرنے آئے رویندر جڈیجا نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ سر جڈیجا نے 11 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رنز جوڑے جس میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

مہندر سنگھ دھونی نے میچ کے بعد جڈیجا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس میچ میں منصوبے ہمارے حق میں تھے۔ خوشی ہے کہ ہم نے ٹاس جیتا۔ جڈیجا اس سیزن میں عمدہ بیٹنگ کررہے ہیں۔ ہماری ٹیم میں وہ واحد بلے باز ہیں جو آخری اوور میں رنز بنانے کی ذمہ داری لے رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ پورے سیزن کے دوران ہمیں کسی ایسے شخص کی ضرورت تھی جو ان کا ساتھ دے۔


اس کے ساتھ انہوں نے رتو راج کی بھی تعریف کی لیکن شکوہ کیا کہ وہ بہت کم بولتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑی کو پرکھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ جب انہوں نے بیٹنگ شروع کی تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ جس طرح سے اپنی گیند کو ہٹ کر رہے تھے اور جیسے چاہتے تھے وہ منصوبہ کے مطابق بیٹنگ کر رہے تھے۔

ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کولکتہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے نتیش رانا نے اس میچ میں بھی طوفانی اننگز کھیلی اور ٹیم کے لئے 87 رنز کی شراکت کی۔ 87 رنز کی اس اننگز میں رانا نے دس چوکے اور چار چھکے لگائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔