آئی پی ایل 2020: ڈوین بریوو کے برتھ ڈے پر چنئی سپر کنگز نے شیئر کیا دلچسپ ویڈیو

ڈوین بریوو کے یوم پیدائش پر چنئی سپر کنگز نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں وہ مست مولا انداز میں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں بریوو اپنے فیوریٹ گانا 'چمپئن' پر تھرک رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

آئی پی ایل سیزن 13 جاری ہے اور کھلاڑی کے ساتھ ساتھ کرکٹ شیدائی اس ٹورنامنٹ سے پوری طرح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس درمیان چنئی سپر کنگز نے ڈوین بریوو کا ایک دلچسپ ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ دراصل ڈوین بریوو کا آج یوم پیدائش ہے اور اس موقع پر چنئی نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں وہ مست مولا انداز میں ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں بریوو اپنے فیوریٹ گانا 'چمپئن' پر تھرک رہے ہیں۔ بریوو نے ساتھ ہی ویڈیو میں چنئی سپر کنگز کے تعلق سے اپنے تجربات کو شیئر کیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔