گجرات نے جیتی ہاری ہوئی بازی ، راہل تیوتیا نے چھکا لگاکر جیت درج کرائی

190 رنز کے بڑےاسکور کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا کیونکہ ٹیم کے اوپنر ویڈ صرف 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آئی پی ایل 2022 کے 16ویں میچ میں پنجاب کنگز کا مقابلہ گجرات ٹائٹنز سے ہوا۔ گجرات نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ یہ گجرات کی مسلسل تیسری جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ پنجاب کی دوسری شکست ہے۔

190 رنز کے بڑے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا۔ ٹیم کے اوپنر ویڈ صرف 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد آج آئی پی ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے گل اور سائی سدرشن نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی۔ دونوں نے 101 رنز کی شراکت داری کی۔ اس دوران سائی سدرشن 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پانڈیا اور گل نے ٹیم کو سنبھالا اور اسے آگے بڑھایا۔ گل نے 96 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخر میں راہل تیوتیا نے چھکا لگا کر گجرات کو فتح دلائی۔


اس سے قبل لیام لیونگ اسٹون (64) اور شیکھر دھون (35) کی شاندار اننگز کی بدولت پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) نے گجرات ٹائٹنز کو 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پنجاب نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ ٹیم کے لیے دھون اور لیونگ اسٹون کے درمیان 32 گیندوں پر 52 رنز کی کامیاب شراکت ہوئی۔

راشد خان نے گجرات کی جانب سے سب سے زیادہ تین کامیابیاں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی درشن نالکنڈے نے دو جبکہ محمد شامی، ہاردک پانڈیا اور لوکی فرگوسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔