گجرات ٹائٹنس نے راجستھان رائلس کو 37 رنوں سے دی شکست

ٹاس ہارنے کے بعد گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے خراب شروعات کی لیکن بعد میں ایک مضبوط اسکور بنا کر راجستھان کے لئے مشکلیں پیدا کر دیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

گجرات ٹاٹنس نے شاندار چوتھی درج کرتے ہوئے راجستھان رائلس کو 37 رنوں سے شکست دی ۔ گجرات ٹائٹنس نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنائے جبکہ جواب میں راجستھان نو وکٹ پر 155 رن ہی بنا پائی۔

واضح رہے آج کی جیت کے پیچھے کپتان ہاردک پانڈیا کی شاندار بلے بازی رہی۔ کپتان ہاردک پانڈیا (87)، ابھینو منوہر (43) اور ڈیوڈ ملر (31) کی شاندار اننگز کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے 2022 کے آئی پی ایل کے 24ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 20 اووروں میں چار وکٹ کے نقصان پر 192 رنز کا بڑا سکور بنایا۔


ٹاس ہارنے کے بعد گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے خراب شروعات کی۔ ٹیم نے 15 کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ 12 کے اسکور پر میتھیو ویڈ جبکہ 15 کے اسکور پر وجے شنکر کی وکٹ گری۔ انفارم بلے باز شمبھن گل بھی آج زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ 55 کے اسکور پر یہ گجرات کی تیسری وکٹ تھی لیکن اس کے بعد ہاردک نے کپتان کا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔

ہاردک نے دوسرے انفارم بلے باز ابھینو منوہر کے ساتھ بڑی رفتار کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 86 رنز کی اہم شراکت قائم کی جس نے ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گجرات کی چوتھی وکٹ گری جب ابھینو نے 139 رنز بنائے لیکن ہاردک نے لے کو خراب نہیں ہونے دیا اور اسی رفتار سے اننگز کو جاری رکھا۔ اس میں ڈیوڈ ملر نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ آخر میں دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی۔ اس کے نتیجے میں گجرات نے آخری چار اووروں میں 13 کے رن ریٹ سے 53 رنز بنائے اور راجستھان کے سامنے 193 رنز کا بڑا ہدف رکھا۔


ہاردک 52 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ملر نے 14 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ابھینو نے 28 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ٹرینٹ بولٹ کی غیر موجودگی میں آج کی گیند بازی راجستھان کے لیے مدھم نظر آئی۔ یوزویندر چہل، کلدیپ سین اور ریان پراگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی لیکن وہ مہنگے ثابت ہوئے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔