آئی پی ایل 2020: اپنے پہلے میچ کے لئے کافی پر جوش ہوں، بٹلر

راجستھان رائلز کے بلے باز جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ وہ آئی پی ایل 13 کے اپنے پہلے میچ میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش ہیں

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajasthanroyals
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @rajasthanroyals
user

یو این آئی

شارجہ: راجستھان رائلز کے بلے باز جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ وہ آئی پی ایل 13 کے اپنے پہلے میچ میں کھیلنے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔ بٹلر کی کورنٹائن کی مدت پوری ہوچکی ہے اور وہ کنگز الیون پنجاب کے خلاف اگلے میچ میں کھیلنے کے لئے اتر سکتے ہیں۔ راجستھان کو اتوار کو کنگز الیون پنجاب سے کھیلنا ہے۔ یہ آئی پی ایل میں راجستھان کا دوسرا میچ ہوگا۔

انگلینڈ کے سلامی بلے باز بٹلر نے کہا ، "ٹیم نے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مشکل حالات میں ٹیم کی بلے بازی اور گیندبازی شاندار تھی۔ میں اپنے پہلے میچ کے لئے کافی پرجوش ہوں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ میں واپس آنا بہت خوشگوار ہے۔ وں کہ شارجہ کے چھوٹے با ونڈری والے گراؤنڈ میں بڑا اسکور دیکھنے کو ملے گا۔‘‘


آئی پی ایل 2020: اپنے پہلے میچ کے لئے کافی پر جوش ہوں، بٹلر

ٹیم کا ماحول بالکل ٹھیک ہے اور میں میدان میں اترنے کے لئے تیار ہوں۔پہلے میچ کے بعد اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ٹریننگ بہت اچھی رہی ہے اور کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ گزارے ہوئے لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تاہم مجھے پنجاب کے خلاف سخت مقابلے کی امید ہے۔

بٹلر نے کہا، "پنجاب کی ٹیم بھی شاندار ہے اور لوکیش راہل کی رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اننگز لاجواب تھی۔ ان کا وکٹ ہمارے لئے بہت اہم ہوگا اور میں سمجھتا ہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔