دھونی نے اسپنروں کا صحیح استعمال کیا: شاستری

شاستری نے کہا کہ دھونی نے ممبئی انڈینز کے بلے بازوں کے خلاف اسپنروں کا بہترین استعمال کیا۔ وہ جانتے تھے کہ اس طرح کی پچوں پر یہ پاسا پلٹ سکتے ہیں اور اسی لیے ان پر زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔

روی شاستری، تصویر آئی اے این ایس
روی شاستری، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ہندوستان کے سابق کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری نے ممبئی انڈینس کے خلاف چنئی سپر کنگز کی جیت کے بعد مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچ کا اچھی طرح سے جائزہ لینے کے بعد اسپنروں کا مناسب استعمال کیا آئی پی ایل کے سرکاری ٹی وی براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے شاستری نے کہا، "دھونی نے ممبئی انڈینز کے بلے بازوں کے خلاف (مچل) سینٹنر اور (رویندرا) جدیجہ کا بہترین استعمال کیا۔" وہ جانتے تھے کہ اس طرح کی پچوں پر یہ دونوں پاسا پلٹ سکتے ہیں اور اسی لیے ان پر زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔"

چنئی نے ٹاس جیت کر ممبئی کو بلے بازی کی دعوت دی اور وانکھیڑے اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے زوردار شروعات کی۔ ممبئی نے روہت شرما کا وکٹ گنوانے کے باوجود پاور پلے میں 61 رن جوڑے جس کے بعد کپتان دھونی نے گیند اسپنروں کے حوالے کر دی۔


جڈیجا-سینٹنر کی جوڑی دھونی کی توقعات پر پوری اتری، آٹھ اووروں میں 48 رن کے عوض پانچ وکٹیں لے کر ممبئی کو 20 اووروں میں 157 رن پر روک کر دیا۔ سابق ہندوستانی بلے باز سنیل گاوسکر نے کہا کہ "جڈیجہ اپنے کپتان کی طرح بالکل نڈر ہیں۔ ان کا (کیمرون) گرین کا کیچ ناممکن کو ممکن بنانے جیسا تھا۔ آپ اس کھلاڑی کی جتنی بھی تعریف کریں کم ہے۔"

چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنے والے ہربھجن سنگھ نے گاوسکر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، "رویندرا جڈیجہ حقیقی معنوں میں ایک سپر ہیرو ہیں۔ وہ گیند یا بلے سے کسی بھی وقت میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں کر سکتے ہیں۔"ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی نے پہلے ہی اوور میں ڈیون کونوے کا وکٹ گنوا دیا، لیکن ممبئی کی طرف سے آنے والے اجنکیا رہانے نے چنئی کے لیے ڈیبیو کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 61 رن بنائے۔ رہانے نے اس اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے لگائے اور چنئی کو مضبوط اسکور تک لے جا کر ممبئی کی شکست کو تقریباً یقینی بنا دیا۔


ہربھجن نے رہانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "رہانے کی اس اننگز کی تعریف کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ یہ اننگز برسوں تک یاد رکھی جائے گی کیونکہ رہانے نے اپنی حقیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ہم سب ان کے بلے بازی کے انداز کو بھول گئے تھے۔" لیکن انہوں نے ہمیں اپنی صلاحیت کی یاد دلا دی ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔