دہلی نے وارنر اور پاول کی شاندار اننگز کی بدولت حیدرآباد کو شکست دی

دہلی کی 10 میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے اور وہ ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، جب کہ حیدرآباد کو 10 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ ایک مقام کھسک کر چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (ناٹ آؤٹ 92) اور روومین پاول (ناٹ آؤٹ 67) نے چوتھے وکٹ کے لیے ناٹ آوٹ 122 رن کی شراکت داری کی جس سے دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 21 رن سے شکست دے کر اپنی پلے آف میں کھیلنے کی امیدوں کو قائم رکھا ۔

دہلی نے 20 اوور میں تین وکٹ پر 207 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور حیدرآباد کو 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 186 رن تک محدود کردیا۔ دہلی کی 10 میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے اور وہ ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، جب کہ حیدرآباد کو 10 میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ ایک مقام کھسک کر چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔


وارنر نے اپنی پرانی ٹیم کے خلاف زبردست تیور کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 58 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 92 رن کی اننگز میں 12 چوکے اور تین چھکے لگائے جب کہ پاول نے 18 رن پر ملی لائف لائن کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 35 گیندوں پر تین چوکے اور چھ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آوٹ 67 رن بنائے۔ دونوں نے آخری پانچ اووروں میں 70 رن بنا کر ٹیم کو 200 سے آگے لے پہنچایا۔ کپتان رشبھ پنت نے 16 گیندوں میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر 26 رن بنائے۔ مچل مارش صرف 10 رن بنا سکے۔

پاول نے آئی پی ایل کے تیز ترین گیند باز عمران ملک کے آخری اوور میں ایک چھکا اور تین چوکے لگائے اور 19 رن بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔