آئی پی ایل سے باہر ہوئی چنئی سپر کنگز کے کھلاڑی وطن واپس

دھونی دہلی سے رانچی واپس آئے۔ وہ ائیر انڈیا کی پرواز میں برسا منڈا ایئرپورٹ پہنچے اور اپنے رینج روور کے ساتھ وہاں سے گھر روانہ ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رانچی: آئی پی ایل میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد چنئی سپر کنگز کی ٹیم پیر کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) سے وطن واپس آگئی اور چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنے آبائی شہر رانچی واپس آگئے۔ دھونی دہلی سے رانچی واپس آئے۔ وہ ائیر انڈیا کی پرواز میں برسا منڈا ایئرپورٹ پہنچے اور اپنے رینج روور کے ساتھ وہاں سے گھر روانہ ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ چنئی کی ٹیم نے گزشتہ سال رنر اپ کے طور پر اختتام کیا تھا جبکہ اس بار وہ ساتویں نمبر پر رہی۔ چنئی نے آئی پی ایل کے پلے آف ریس سے باہر ہونے کے بعد اپنے آخری تین میچ جیت کر اپنی مہم کا اختتام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔