ولیم ڈی نارڈ ہارس اور پال ایم رومر اقتصادیات کے نوبل پرائز سے سرفراز

نیو یارک ٹائمز کے مطابق نارڈ ہارس کو ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف ماحولیاتی اسباب کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کے لیے یہ اعزاز دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسٹاک ہوم: امریکی ماہر معاشیات ولیم ڈی نارڈ ہارس اور پال ایم رومر کومشترکہ طورپر اس سال کا اقتصادیات کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دی نوبل پرائز کے ٹوئٹر ہینڈل نے دی جس میں انھوں نے دونوں کی تصویروں کا گرافکس بھی پیش کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ نارڈ ہارس کو ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف ماحولیاتی اسباب کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لئے یہ انعام دیا جائے گا۔ رومر کو تکنیکی تبدیلیوں کی اہمیت پر تحقیق کرنے کے لئے نوبل انعام دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ انعام عظیم سائنس داں الفریڈ نوبل کی یاد میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے کو ہر سال دئیے جاتے ہیں۔ اس کے تحت 10.1 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جاتی ہے۔ یہ رقم زیادہ سے زیادہ تین لوگوں میں تقسیم کی جاسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Oct 2018, 5:57 PM