ایرانی جوڈو چیمپیئن سعید جرمنی میں پناہ لینے پر کیوں مجبور ہوا؟

امریکا کی فارسی ریڈیو سروس ’فردا‘ سے بات کرتے ہوئے ملائی نے کہا کہ تہران حکومت کی طرف سے میرے خاندان پردباؤ ڈالا گیا کہ تاکہ وہ مجھے اسرائیلی ٹیم کے مقابلے میں کھیلنے سے روکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مارشل آرٹ کے ماہر اور ایرانی جوڈو چیمپیئن سعید ملائی ایران کی طرف سے انتقامی حربوں کے بعد جرمنی میں پناہ حاصل کرنے پرمجبور ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعید ملائی نے گذشتہ ماہ اگست میں جاپان میں مارشل آرٹ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیا جس کے بعد ایران میں موجود اس کے خاندان پرحکومت کی طرف سے دباؤ بڑھ گیا تھا۔ وہ جاپان سے جرمنی چلا گیا جہاں اس نے پناہ کی درخواست کی ہے۔

امریکا کی فارسی ریڈیو سروس 'فردا' سے بات کرتے ہوئے ملائی نے کہا کہ تہران حکومت کی طرف سے میرے خاندان پردباؤ ڈالا گیا کہ تاکہ وہ مجھے اسرائیلی ٹیم کے مقابلے میں کھیلنے سے روکے۔ بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن کی طرف سے سعید ملائی کی ایرانی انتقانی حربوں کے بعد جاپان میں پناہ کی درخواست کی تصدیق کی ہے۔ فیڈریشن کی طرف سے ملائی کی مکمل تائید اور حمایت کی گئی ہے۔


جاپانی اخبار'اساھی شیمبن' نے جوڈو فیڈریشن کے چیئرمین ماریوس ویزر کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سعید ملائی جرمنی میں ہیں اور وہ پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے ملائی نے فیڈریشن سے مدد کی درخواست کی ہے۔ وہ جوڈو کے اولمپک کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کا خواہش مند ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی جوڈو چیمپیئن سعید ملائی نے اگست میں جاپانی میں ہونے والےمارشل آرٹ کےعالمی مقابلوں میں حریفوں کو شکست دے کرپانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Sep 2019, 4:10 PM
/* */