مسلم ممالک ايک ہی دن عيد کيوں نہيں مناتے؟

دنيا کے تقريباً ڈيڑھ بلين مسلمان ايک ہی دن عيد کيوں نہيں مناتے؟ يہ سوال آسان ہے ليکن اس کا جواب کافی پيچيدہ ہے۔ مختصر يہ کہ اس کے پيچھے کئی سياسی، معاشرتی اور عقائد سے تعلق رکھنے والی وجوہات ہيں۔

تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
user

ڈی. ڈبلیو

مسلمان ماہ رمضان کے اختتام پر عيد الفطر مناتے ہيں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ يورپ اور امريکا ميں اس سال عيد الفطر کی تين روزہ تقريبات کا آغاز چار جون کو ہوا جبکہ پاکستان اور بھارت سميت کئی ايشيائی ممالک ميں پانچ جون کو عيد کا پہلا دن تھا۔ عيد عالمی سطح پر ايک ہی دن کيوں نہيں منائی جاتی، يہ ايک ديرينہ صورتحال يا مسئلہ ہے۔ حد تو يہ ہے کہ ايک ہی رياست کے چند حصوں میں عيد ايک دن جبکہ بقيہ حصوں ميں اگلے روز منائی جاتی ہے۔ اس کی ايک مثال تو پاکستان ہی ہے۔

مختلف مقامات پر عيد کے دن ميں فرق کی ايک بڑی وجہ يہ ہے کہ روايتی طور پر عيد الفطر شوال کا چاند دکھائی دينے کے بعد منائی جاتی ہے۔ اس کا انحصار کہ شوال کا چاند کہاں کب دکھائی دے، ملکوں کی جغرافيہ پر بھی ہوتا ہے۔


دوسری جانب اس ضمن ميں سياست بھی کافی اہم کردار ادا کرتی ہے، بالخصوص مشرق وسطی ميں۔ کئی ملک سنی مسلمانوں کے اہم ترين ملک سعودی عرب کے نقش و قدم پر چلتے ہيں۔ اس سال سعودی عرب کے علاوہ کويت، قطر اور متحدہ عرب امارات نے منگل کو عيد منانے کا اعلان کيا جبکہ مصر، شام، اردن اور فلسطينی علاقوں ميں عيد الفطر کی تقريبات بدھ سے شروع ہوئيں۔ عموماً فلسطين اور اردن ميں عيد سعودی عرب کے ساتھ ہی منائی جاتی ہے ليکن اس بار ايسا نہيں ہوا۔

اسلامی امور پر مہارت رکھنے والے اور نابلس کی ايک يونيورسٹی ميں پروفيسر فريد ابو دھير کے بقول امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کے ليے منصوبے کی مسلسل حمايت پر فلسطينی علاقوں سميت اردن ميں کئی لوگ رياض حکومت سے نالاں ہيں۔ تاہم دھير نے يہ بھی کہا کہ اس کا تعلق چاند کے دکھائی دينے سے بھی ہو سکتا ہے۔


متعدد ملکوں ميں يہ تفريق شيعہ اور سنی مسلکوں کی وجہ سے بھی ديکھی گئی۔ افغانستان ميں شيعہ کميونٹی نے اپنے علماء کے احکامات پر بدھ کو عيد منائی جب کہ اس ملک کی سنی برادری نے عيد الفطر منگل کو منائی۔ لبنان اور عراق ميں بھی سنی مسلک سے تعلق رکھنے والوں نے عيد منگل کو منائی جبکہ شيعہ بدھ سے تقريبات شروع کر رہے ہيں۔ پاکستان ميں شمال مغربی صوبہ خيبر پختونخوا ميں عيد منگل کو جبکہ ملک کے بقيہ حصے ميں بدھ کو منائی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔