ٹرمپ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں اور نیتن یاہو ایران کوجنگ کے ذریعہ سبق سکھانا چاہتے ہیں!

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ایران جنگ کے حوالے سے اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ ٹرمپ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ نیتن یاہو حزب اللہ کے خلاف سخت موقف اختیار کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز تجزیہ

google_preferred_badge

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے مل کر جو جنگ شروع کی تھی وہ اب اپنے راستے بدلتی نظر آتی ہے۔ ٹرمپ اور نیتن یاہوکے درمیان جنگ کو لیکر اختلاف سامنے آ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے جنگجوؤں کے خلاف جاری جنگ میں بیروت پر حملہ نہ کرے۔ تاہم اسرائیل نے ٹرمپ کے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے اتوار کو بیروت پر بمباری کی۔ اس کے جواب میں ایران نے اپریل میں جنگ بندی کے بعد پہلی بار اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے۔ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد اسرائیل نے بھی ایران کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

اسرائیل کے اس اقدام کو ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے تھے۔ ٹرمپ کے انکار کے باوجود، اسرائیل نے حملہ کیا، جس سے نیتن یاہو کی کارروائی پر آمادگی واضح طور پر ظاہر ہوتی ہے۔


ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اس تنازع کی بنیادی وجہ ان کے اپنے ممالک میں سیاسی معاملات  ہیں۔ ٹرمپ اس وقت شدید سیاسی دباؤ میں ہیں۔ اس سال امریکہ میں انتخابات ہونے والے ہیں اور ٹرمپ کی پارٹی ان کا سامنا کر رہی ہے۔ چنانچہ ٹرمپ اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مزید برآں، ٹرمپ دنیا بھر میں گیس اور ایندھن کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ایران کا واضح طور پر کہنا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ بندی کسی بھی معاہدے کے لیے ضروری شرط ہے۔

نیتن یاہو کی پوزیشن  ٹرمپ سے بالکل مختلف ہیں۔ نیتن یاہو کو اس سال اپنے ہی ملک میں انتخابات کا بھی سامنا ہے۔ اس پر حزب اللہ کے حملوں کو مکمل طور پر روکنے اور عوام کے سامنے یہ ثابت کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے کہ وہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف یہ جنگ جیت رہے ہیں۔


اسی وقت، نیتن یاہو کو اسرائیل کے سب سے بڑے حامی اور اتحادی (امریکہ) کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے ۔یہ مختلف سیاسی مجبوریاں اب دونوں لیڈروں کو مخالف سمتوں میں دھکیل رہی ہیں۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔