یوگانڈا میں اغوا امریکی سیاح خاتون پانچ دن بعد رہا

پولس نے ایک بیان میں کہا ’’پولس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے اتوار کو امریکی سیاح کمبرلی سيو اینڈيكوٹ اور ان کے ساتھی گائیڈ جین پال کو آزاد کرا لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کمپالا: افریقی ملک یوگانڈا میں اغوا امریکہ کی ایک خاتون سیاح کو واقعہ کے پانچ دن بعد سکیورٹی فورسز نے آزاد کرا لیا ہے۔

پولس نے ایک بیان میں کہا ’’پولس اور سیکورٹی ایجنسیوں نے اتوار کو امریکی سیاح کمبرلی سيو اینڈيكوٹ اور ان کے ساتھی گائیڈ جین پال کو آزاد کرا لیا ہے۔ دونوں کو منگل کے روز بندوق کی نوک پر ملکہ الزبتھ نیشنل پارک میں کھیل ڈرائیو کے دوران اغوا کیا گیا تھا‘‘۔

یوگینڈ ا کی پولس نے کہا کہ دونوں محفوظ اور صحت مند ہیں اور مشترکہ سیکورٹی ٹیم کے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹوئٹ کر کے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یوگانڈا میں اغوا کیے گئے امریکی خاتون سیاح اور ٹور گائیڈ کو بچا لیا گیا ہے۔ بھگوان انہیں اور ان کے گھر والوں کو اشرواد دے۔

واضح ر ہے کہ اینڈیکوٹ جنوبی کیلی فورنیا کی رہنے والی ہیں۔ منگل کی رات وہ ملکہ الزبتھ نیشنل پارک کا دورہ کرنے ڈرائیور سمیت چار لوگوں کے ساتھ گئی تھیں، جہاں اینڈيكوٹ اور ان کے گائیڈ کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے دونوں کو چھوڑنے کے لئے پانچ لاکھ ڈالر تاوان طلب کیا تھا لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کتنی رقم دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔