امریکہ: کیپٹل ہل تشدد کے دوران حراست میں لی گئی ایک خاتون کا تعلق روس سے

امریکی نیوز ویب سائٹ بج فیڈ کے مطابق گرفتار کیے گئے مظاہرین میں سے ایک خاتون نے واشنگٹن ڈی سی ہائی کورٹ سے ایک روسی زبان کی انٹرپریٹر کی اپیل کی تھی کیونکہ اس نے خود کو روسی شہری بتایا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ 'کیپیٹل بلڈنگ' میں بدھ کو تشدد کے الزام میں حراست میں لی گئی ایک روسی خاتون کی شناخت مولدیوین نژاد پورٹ لینڈ کی رہنے والی 54 سالہ ایوجیریا مالیمن کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ اس کی 28 سالہ بیٹی کرسٹینا کو بھی حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ بج فیڈ کے مطابق گرفتار کئے گئے مظاہرین میں سے ایک خاتون نے واشنگٹن ڈی سی ہائی کورٹ سے ایک روسی زبان کی انٹرپریٹر کی اپیل کی تھی کیونکہ اس نے خود کو روسی شہری بتایا ہے۔

کولمبیا ضلع کے میٹرو پولیٹن پولیس ڈیارٹمنٹ (ایم پی ڈی سی) نے اسپوٹنک کو تصدیق کی ہے کہ حراست میں لئے گئے لوگوں میں یہ خاتون شامل ہے۔ اسپوٹنک کو دی گئی گرفتاریوں کی فہرست میں مالیمن پر کرفیو کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


مالیمن روسی زبان بولتی ہے اور اس کے اور اس کے کنبے کے مالدوو سے تعلقات ہیں ، لیکن ان کے بے بنیاد دعووں کی حمایت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ اور اس کی بیٹی روسی شہری ہیں۔ مالیمن اور پانچ دیگر افراد کو جمعہ کو کیپیٹل ہل کے نزدیک کرفیو میں روکا گیا تھا اور مسلسل انتباہ کے باوجود یہاں سے جانے سے انکار کرنے پر انھیں حراست میں لیا گیا تھا ، حالانکہ مالیمن اور اس کی بیٹی کو واشنگٹن ڈی سی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کے بعد دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔