امریکہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 502 افراد ہلاک، 44 ہزار سے زائد نئے کیسز

امریکہ کے ٹیکساس میں اس وبا کی وجہ سے 47446 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ۔ 19 سے 32779 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ سے بری طرح متاثر امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44769 نئے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 29861457 ہوگئی ہے، جبکہ 502 افراد اس بیماری سے فوت ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں مزید 502 لوگوں کی موت ہوجانے سے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 542845 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ نئے کیسز بڑھنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 29861457 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ۔ 19 سے اب تک 57539 افراد مرچکے ہیں، وہیں نیویارک میں، 49444 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوئے۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 47446 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ۔ 19 سے 32779 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ میں اب تک 382222568 افرادکو کورونا ویکسینیشن کیا جاچکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔