بدعنوانی سے عام لوگوں کی زندگی متاثر: اقوام متحدہ

بدعنوانی سے عوامی وسائل پر انحصار ختم ہو گیا ہے جو سماجی معاہدہ سے سمجھوتہ کرتے ہوئے معاشرے کے سب سے نچلی سطح کے لوگوں تک وسائل اور امکانات کو پہنچنے سے روکتا ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اقوام متحدہ نے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی کے دن پر منشیات اور جرائم پر بدعنوانی کے خطرے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی عام لوگوں کی روز مرہ زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔دنیا بھر میں آج بین الاقوامی انسداد بدعنوانی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد بدعنوانی کے خلاف لوگوں میں شعور پھیلانا ہے۔ بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے ہر سال نو دسمبر کو منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ منشیات اور جرائم آفس (يواین او ڈي سي) کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر یوری فیڈو ٹوو نے اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر کہا’’بدعنوانی لوگوں کی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کر رہا ہے‘‘۔
مسٹر فیڈوٹوو نے کہا کہ بدعنوانی سے عوامی وسائل پر انحصار ختم ہو گیا ہے جو سماجی معاہدہ سے سمجھوتہ کرتے ہوئے معاشرے کے سب سے نچلی سطح کے لوگوں تک وسائل اور امکانات کو پہنچنے سے روکتا ہے۔انہوں نے کہا عام لوگوں تک وسائل کو پہنچانے میں بدعنوانی ایک اچھی دنیا کو بنانے میں ہماری کوششوں کو ناکام کر رہا ہے۔
يواین او ڈی سی کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا’’بدعنوانی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے غربت اور ان کے تفاوت کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کر کے ضروری مواقع فراہم کرنا ہے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ يواین اوڈي سي بین الاقوامی برادری میں بدعنوانی کے خلاف بیداری لانے کے لئے کانفرنس کرنے اور عالمی بدعنوانی مخالف ایجنڈا کو آگے بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔