ایران کی مدد کے لیے آگے آیا ترکمانستان، ایرانی باشندوں کے لیے اپنی سرحد کھولنے کا اعلان، ضروری سہولیات فراہم

ترکمانستان نے ایران چھوڑ رہے لوگوں کے لیے صرف سرحد نہیں کھولی، بلکہ انھیں رہنے، کھانے اور دیگر ضروریات کے سامان بھی دستیاب کرائے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایران-ترکمانستان سرحد، تصویر&nbsp;@DD_Geopolitics</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

اسرائیل کے لگاتار ہوائی حملوں سے پریشان ایران کی مدد کے لیے سعودی عرب اور ترکیہ جیسے ممالک نے ابھی تک مدد کا ہاتھ نہیں بڑھایا ہے، لیکن ایک چھوٹے ملک نے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کر دیا ہے۔ ترکمانستان نے دیگر بڑے مسلم ممالک سے پہلے ایران کی مدد کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک چھوڑ رہے ایرانی باشندوں کے لیے اپنی سرحد کھول دی ہے۔ اسی راستے سے ایران نے اپنے ملک میں پھنسے 120 سفارت کار اور ان کے اہل خانہ کو بھی باہر نکالا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی راجدھانی تہران پر اسرائیل کے خوفناک حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی ایئر فورس، ڈرون اور میزائلیں آگ بن کر ایران پر برس رہی ہیں۔ ان حملوں کے بعد تہران میں افرا تفری والے حالات ہیں اور لوگ شہر کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ تہران کی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ اس پر ترکمانستان کے صدر سردار بردی مہامیدوف نے ملک کی سرحد کھول کر ایران کو بہت بڑی راحت دی ہے۔


ترکمانستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود غیر ملکی سفیروں، ان کے گھر والوں اور دیگر شہریوں کے لیے سرحد کھول دی گئی ہے۔ سب سے پہلے قزاقستان، کرغستان، ازبکستان اور تاجکستان کے تقریباً 120 سفیروں اور ان کے گھر والوں کو ایران سے باہر نکالا گیا۔ یہ بارڈر کو پار کر کے ترکمانستان پہنچ چکے ہیں۔ ترکمانستان نے ایران چھوڑ رہے لوگوں کے لیے صرف سرحد نہیں کھولی، بلکہ انھیں کھانے، رہنے کی جگہ اور دیگر ضروری سامان بھی دستیاب کرائے۔ ترکمانستان حکومت کی طرف سے یہ یقینی کیا جا رہا ہے کہ ایران سے آ رہے کسی بھی شخص کو یہاں پریشانی نہ ہو، اور یہ عمل بہتر انداز میں چلتا رہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق ایران میں پھنسے چیک رپبلک کے شہریوں کے لیے ملک کی طرف سے طیارہ بھیجا جا رہا ہے۔ چیک ریپبلک نے اپنے ملک کے باشندوں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ چیک وزارت خارجہ کے مطابق جو لوگ ایران چھوڑنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ انتظام کیا گیا ہے۔ جو دیگر افراد گھر لوٹنا چاہتے ہیں، ان کے لیے سلوواکیہ حکومت کے ذریعہ اردن بھیجے گئے دوسرے طیارہ کا استعمال کیا جائے گا۔ دوسری طرف تائیوان بھی ایران سے اپنے شہریوں کو نکال رہا ہے۔ تائیوان کی وزارت خارجہ کے مطابق 14 تائیوانی شہریوں کو بس کی مدد سے اسرائیل سے اردن جانے میں مدد کی گئی ہے، اور آگے کے سفر کو بھی آسان بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایران میں موجود دیگر 9 تائیوانی شہری بھی رابطے میں ہیں، اگر انھیں مدد کی ضرورت ہوگی تو وزارت کی طرف سے ان کی مدد کی جائے گی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔