ٹرمپ نے دی سیاہ فام فلائیڈ کی موت کے بعد تشدد کرنے والوں کو دھمکی

ٹرمپ نے کہا کہ مینو پولس کی سڑکوں پر جارج فلائیڈ کی موت ایک سنگین سانحہ تھا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس نے پورے ملک میں امریکیوں کو غصے اور غم و اندوہ سے بھر دیا ہے۔

تصوہر سوشل میڈیا
تصوہر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ہونے والے مشتعل احتجاج و مظاہرہ کے درمیان کہا ہے کہ لوگوں کو گھر اور سڑکوں پر محفوظ رہنے کا حق ہے اور انہوں نے تشدد نہ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے مانا کہ جارج فلائیڈ کی موت ایک سنگین سانحہ تھا۔

ٹرمپ نے ہفتہ کو فلوریڈا کے کینیڈی خلائی سینٹر میں کہا کہ ’’ہماری انتظامیہ ہمیشہ تشدد، تباہی و بربادی کے خلاف کھڑی رہے گی۔ ہم جارج فلائیڈ کے خاندان کے ساتھ، پرامن مظاہرین اور قانون پر عمل کرنے والے شہری کے ساتھ کھڑے رہیں گے‘‘۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ بنیاد پرست بائیں بازو گروپ لوٹ اور ڈاکہ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس طرح یہ گروپ جارج فلائیڈ کی یادوں کو بدنام کر سکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ’’مینو پولس کی سڑکوں پر جارج فلائیڈ کی موت ایک سنگین سانحہ تھا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس نے پورے ملک میں امریکیوں کو غصے اور غم و اندوہ سے بھر دیا ہے۔ اس وقت سڑکوں پر جو ہو رہا ہے وہ انصاف یا امن نہیں ہے۔‘‘


قابل غورہے کہ ایک سیاہ فام امریکی شخص جارج فلائیڈ کی پیر کو مینو پولس شہر میں موت ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں لائیڈ کی گردن پرایک افسر کو گھٹنے رکھے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے کچھ دیر بعد اس کی موت واقع ہو گئی تھی ۔ جارج کی موت کے بعد سے مینوپولس شہر میں تشدد بھڑکنے کے بعد مشتعل احتجاج و مظاہرے شروع ہوگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 May 2020, 10:11 AM
/* */